مرکز میں بر سر اقتدار جماعت بی جے پی اور ان کے ماتحت والی ریاستی حکومتوں پر حقوق انسانی کی پامالی کے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ حقوق انسانی پر مبنی سماجی کارکن شمیم احمد کی کتاب کا اجرا کرنے پہنچے کانگریس کے سنئیر رہنما اور سابق مرکزی وزیر منی شنکر ائیر نے ای ٹی وی بھارت سے حقوق انسانی، ملک کی موجودہ صورت حال اور آسام میں پیش آئے واقعات پر خصوصی بات چیت میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی اقتدار میں حقوق انسانی کو شدید خطرہ لاحق ہے'۔
ملک کی موجودہ صورت حال پر مختلف سماجی و فلاحی تنظیمیں بے روزگاری، مہنگائی اور کئی بنیادی مسائل پر مرکزی حکومت پر لگاتار نکتہ چینی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب 2014 میں مرکز میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مذہبی منافرت کے لئے بھی بی جے پی سیاست کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
ان برسوں میں ملک کے مختلف مسائل میں ایک اہم مسئلہ حقوق انسانی اور شخصی آزادی سب سے زیادہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔ان اہم مسائل پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران کانگریس کے سنئیر رہنما اور سابق مرکزی وزیر منی شنکر ائیر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کولکاتا کے ایک سماجی کارکن نے حقوق انسانی کے سلسلے میں خدمات اور اردو زبان کے حوالے تحریک پر مبنی کتاب (A world divided ,human rights in an unequal world) کا رسم اجرا کولکاتا میں کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ملک کی موجودہ صورت حال اور حقوق انسانی کو درپیش مسائل پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کی صورت حال دیگر ریاستوں سے کافی الگ ہیں، کیونکہ یہاں حالات خواہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ہوں یا حقوق انسانی دیگر جگہوں سے بہتر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنگال میں حقوق انسانی اور بنیادی حقوق کے حوالے سے اس کتاب میں بات کی گئی ہے۔جس میں اردو زبان کے حوالے سے تحریک کا بھی ذکر ہے۔ انسان کو ان کے بنیادی حقوق جیسے غذا، تعلیم اور رہائش نہ ملیں تو حقوق انسانی پامال ہوتا ہے، معاشرے میں مساوات نہ تو حقوق انسانی کا تحفظ نا ممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بنگال کے متعلق کہا کہ یہاں مختلف مذاہب اور زبان کے لوگ رہتے ہیں اور بنگال اس سے سلسلے میں بہت محفوظ جگہ ہے۔
یہاں اردو زبان کے فروغ اور اس دفتری زبان بنانے کے لئے شمیم احمد نے تحریک چلائی ہے۔ وہیں دوسری جانب حقوق انسانی آزادی رائے اور خاص طور پر مغربی بنگال میں اقلیتوں کے حالات ملک کے دوسری ریاستوں سے بہتر ہیں اور جہاں تک اپنی مادری زبان اردو بولنے اور پڑھنے لکھنے کی بات ہے تو یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ مولانا ابوالکلام آزاد نے اپنی صحافتی زندگی یہیں شروع کی بنگال میں اردو زبان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مغربی بنگال اس سلسلے میں مثال بن سکتا ہے۔ بلکہ دوسری ریاستوں میں اردو زبان کو غیر ملکی زبان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے ملک کے موجودہ حالات میں حقوق انسانی کے سلسلے میں کہاکہ ہمارے دستور میں ان حقوق کے حوالے سے سب کچھ لکھا ہوا ہے ہمارے ملک کی حکومت کو اور ریاستی حکومتوں کا فرض ہے کے وہ ان حقوق کا تحفط کریں لیکن ہمارے ملک کی موجودہ حکومت ان حقوق پر اب پابندیاں لگا رہی ہیں۔ اس لئے اب ضروری ہو گیا ہے کہ ہم ملک بھر میں اس کے تئیں لوگوں کو آگاہ کریں۔ پورے ملک کو بتانا ضروری ہو گیا ہے کہ ہمارے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش ہو رہی ہے بنیادی حقوق کو خطرہ لاحق ہے۔
اب اس کے خلاف ہر بھارتی کا فرض ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے لڑے اور دستور نے جو حقوق دیئے ہیں اس کا تحفظ کریں۔ چند روز قبل آسام میں پیش آئے واقع کے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارت کی سب سے بڑی اقلیت مسلمان ہیں۔ آج بھارت میں جو مسلمان ہیں 1947 میں ان کو موقع دیا گیا تھا کہ وہ مغربی یا مشرقی پاکستان چلے جائیں لیکن انہوں نے بھارت کو منتخب کیا۔ایسے میں ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا بہت غلط ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت ہر شخص کو سستے علاج کی دستیابی کے لیے پُرعزم: مودی
لیکن کچھ سیاسی پارٹیاں ہیں جو اسی کام میں لگی ہوئی ہیں اور جو آسام میں ہوا وہ اسی کا نتیجہ ہے۔ہمیں بھارتیہ جنتا پارٹی سے بہت بڑا خطرہ ہے، کیونکہ ان کی پشت پناہی آر ایس ایس کر رہا ہے۔ آر ایس ایس گذشتہ سو برسوں سے یہاں کے ہندو مسلم اتحاد کو توڑنے میں لگی ہے اور ہمیں اسے جوڑنے کی ضرورت ہے۔