ETV Bharat / bharat

Air India Passenger Urinating Case دوران پرواز خاتون مسافر پر پیشاب کرنے والا ملزم شنکر مشرا گرفتار

ایئر انڈیا کے ایک مسافر کے پیشاب کرنے کے معاملے میں ملزم شنکر مشرا کو بنگلورو سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ اس نے نیویارک سے دہلی فلائٹ میں ایک خاتون مسافر کے اوپر پیشاب کیا تھا۔ Air India Passenger Urinating Case Accused Arrested

Air India Passenger Urinating Case
دوران پرواز خاتون مسافر پر پیشاب کرنے والا ملزم
author img

By

Published : Jan 7, 2023, 11:54 AM IST

نئی دہلی: ایئر انڈیا کے ایک مسافر پر پیشاب کرنے کے معاملے میں ملزم شنکر مشرا کو بنگلورو سے گرفتار کیا گیا ہے۔ نیو یارک سے دہلی ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک خاتون ساتھی مسافر پر مبینہ طور پر پیشاب کرنے والے شخص کی شناخت شنکر مشرا کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا گیا کہ وہ ممبئی کا رہنے والا ہے۔ دہلی پولیس نے شنکر مشرا کو گرفتار کیا ہے، جس نے نیویارک سے دہلی فلائٹ میں ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی اور اس پر پیشاب کر دیا تھا۔ دہلی پولیس نے اس شخص کو بنگلور سے گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس ذرائع کے مطابق شنکر مشرا ممبئی کے میرا روڈ پر رہتا ہے۔ پولیس کئی دنوں سے اس کی تلاش میں تھی۔

اس سے قبل شنکر مشرا کے وکیل نے جمعہ کو متاثرہ خاتون کے کچھ پیغامات شیئر کیے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس نے مبینہ فعل کو معاف کر دیا ہے اور شکایت درج کرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ملزم شنکر مشرا کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ان کے مؤکل نے متاثرہ کو 15 ہزار روپے بطور معاوضہ ادا کیا تھا جسے بعد میں متاثرہ کے خاندان نے واپس کر دیا تھا۔ دریں اثنا شنکر مشرا کے والد نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے کے خلاف الزامات مکمل طور پر جھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سراسر جھوٹا مقدمہ ہے۔ میرے بیٹے کے مطابق اس نے فلائٹ کے دوران کھانا کھایا اور سو گیا تھا۔ اس کی عمر 34 سال ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ ایسا کچھ کر سکتا ہے۔ اس کی ایک بیٹی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Video of Urinating on Metro Track Viral دہلی میٹرو ٹریک پر پیشاب کرتے ہوئے شخص کا ویڈیو وائرل

اس سے قبل پولیس نے کہا کہ ملزم کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکلر (ایل او سی) جاری کیا گیا تھا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا تھا کہ شنکر مشرا ممبئی کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شنکر ایک تاجر ہے۔ اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ویلز فارگو، جس کا ہیڈ کوارٹر کیلیفورنیا میں ہے نے شنکر کو نائب صدر کے عہدے سے ہٹا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.