جموں و کشمیر کے ترال کے ڈاڈسرہ میں ایک مقامی شخص نے مثال قائم کرتے ہوئے سرکاری زمین سے از خود قبضہ ہٹا لیا۔ ایک ایسے وقت میں جب سرکاری زمین سے قبضہ ہٹانے کے لیے انتظامیہ کو کافی مشقت کرنا پڑتا ہے، ایسے میں مقامی شخص کے ذریعہ قبضہ ہٹانا، اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ اطلاعات کے مطابق مبشر احمد نامی نوجوان نے حکومت کی جانب سے نشاندہی کی گئی ڈیڑھ مرلہ آراضی سے قبضہ ہٹا لیا ہے۔Man Demolished Encroachment By Self
وہیں اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سرکاری زمینوں پر سے قبضہ ہٹانا چاہئے تاکہ اسے سماج کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ مبشر کی یہ زمین حکومت کی جانب سے کچھ عرصہ قبل نشاندہی کی گئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے کورٹ سے رجوع کیا اور ہائی کورٹ نے ازخود قبضہ ہٹانے کے لیے فیصلہ سنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Anti Encroachment Drive in Kulgam کولگام میں تجاوزات ہٹانے کی مہم تیز