امریکی سکریٹری برائے دفاع لائیڈ جے آسٹن اور بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے مابین ہفتہ کو صبح 11 بجے ساؤتھ بلاک میں ملاقات ہونی ہے۔
اس ملاقات سے قبل امریکی سیکریٹری برائے دفاع وار میموریل کا دورہ کریں گے۔ اس دوران انہیں 10.45 بجے گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گیا۔
ذرائع کے مطابق "ایشیاء پیسیفک، میک ان انڈیا، ٹیکنالوجی کی منتقلی، دفاعی اسٹراٹیجک سمیت کئی اہم معاملات پر بات چیت ہونی ہے۔
امریکی وزیر دفاع جو آج شام پہنچیں گے وہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سے ملاقات کریں گے۔
اپنے تین روزہ دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ ہفتے کے دوسرے نصف میں وزیر خارجہ سے ملیں گے۔
راجناتھ سنگھ اور لائیڈ جے آسٹن ملاقات کے بعد مشترکہ میڈیا بیان جاری کریں گے۔