مرادآباد کے آزاد نگر امام بارگاہ میں حضرت امام زین العابدینؑ کی شہادت کے موقع پر مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ محرم کی 25ویں شب بعد نماز عشاء منعقدہ مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید تنویر عباس رضوی نے حضرت امام زین العابدینؑ کی شہادت کو یاد کیا۔
غورطلب ہے کہ حصرت امام زین العابدینؑ کی شہادت 25 محرم کو مدینہ منورہ میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:
مرادآباد: مولانا تنویرعباس نے خمسۂ مجالس کو خطاب کیا
مجلس کے بعد حضرت امام زین العابدینؑ کا شبیہ تابوت برآمد ہوا۔ اس دوران عزاداروں نے تابوت کی زیارت کی اور امام کو پرسہ دیا۔ اس کے بعد مقامی انجمن نے سینہ زنی اور نوحہ خوانی کی۔