ETV Bharat / bharat

Mahjoor Library Awaits Completion مہجور کے نام سے منسوب لائبریری برسوں بعد بھی تکمیل سے کوسوں دور

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 4:16 PM IST

Updated : Apr 9, 2023, 10:31 PM IST

یوم مہجور کے موقعے پر مختلف اضلاع سے آئے ہوئے شعراء، ادباء اور قلمکاروں نے مہجور کے نام سے منسوب لائبریری کے 19 سال گزرنے کے بعد بھی نامکمل ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

مہجور کے نام سے منسوب لائبیری برسوں بعد بھی تکمیل سے کوسوں دور

مہجور کے نام سے منسوب لائبریری برسوں بعد بھی تکمیل سے کوسوں دور

پلوامہ: وادی کشمیر میں معروف شاعر غلام احمد مہجور کی یاد میں ہر برس 9 اپریل کو 'مہجور ڈے' یعنی یوم مہجور منایا جاتا ہے تاہم آج یوم مہجور کے موقعے پر مختلف اضلاع سے آئے ہوئے شعراء، ادباء اور قلمکاروں نے مہجور کے نام سے منسوب لاٸبریری کے 19 سال گزرنے کے بعد بھی نامکمل ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کلچرل ایکاڈمی بھی اس حوالے سے غیرسنجیدگی کا اظہار کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ وادی کشمیر کے مشہور شاعر کے نام سے منسوب اس لائبرری کا کام مکمل نہیں کیا جا رہا ہے۔

شعراء اور ادباء نے مزید کہا کہ آج یوم مہجور کے موقعے پر نہ ہی انتظامیہ نے اور نہ ہی کلچرل ایکاڈمی کی جانب سے یہاں کوئی انتظام کیا گیا ہے جو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ متعلقہ شعبہ کتنی غیر ذمہ دارانہ رویے اور غیرسنجیدگی کا شکار ہو چکا ہے۔ شرکا نے کہا کہ جموں و کشمیر کی اُس وقت کی مخلوط حکومت نے سنہ 2005 میں وادی کشمیر میں معروف شاعر غلام احمد مہجور کی رہائش گاہ ''مہجور گھر'' کو اپنی تحویل میں لیکر وہاں لائبریری اور سمینار ہال بنانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے متریگام علاقے میں مہجور کے نام سے منسوب ایک لائبریری کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا، جس میں مہجور کے علاوہ وادی کے دیگر شعراء و ادباء کی تصانیف و تالیف کو عام لوگوں کے لئے مہیا رکھا جا سکے۔ تاہم ابھی بھی یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو رہا ہے جو ادبی دنیا سے جڑے لوگوں کے لئے باعث تشویش بات ہے۔
اس سلسلے میں کئی شعرا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ یہاں کے اثاثے کو بچانا چاہتی ہے تو انہیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ یہاں کے ورثہ کو بچایا جا سکے۔ انہوں نے انتظامیہ سے یوم مہجور پر مہجور کے آبائی علاقہ میں تقریب کا اہمتام کرنے کے علاوہ ان کے نام سے منسوب لائبیریری کو فوری طور تعمیر کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Mahjoor Day Celebrated in Pulwama شاعر کشمیر غلام احمد مہجور کی برسی کے موقعے پر تقریب کا انعقاد

Last Updated : Apr 9, 2023, 10:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.