ETV Bharat / bharat

Youth Congress اڈانی معاملے میں مہیلا کانگریس، یوتھ کانگریس، این ایس یو آئی نےکھولا محاذ - NSUI opened front on Adani case

مہیلا کانگریس کی صدر نیتا ڈیسوزا کی قیادت میں تنظیم کے کارکنوں نے جنتر منتر پر جمہوریت بچانے کے لیے ایک ریلی نکالی جس میں مہیلا کانگریس کارکنوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

کانگریس
کانگریس
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 10:24 PM IST

نئی دہلی، کانگریس کی مختلف تنظیموں نے پیر کو یہاں احتجاج کیا اور حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اڈانی معاملے میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ اٹھائے گئے سوالات پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے سوالات پوچھے اور پوسٹ کارڈ مہم کی شروعات کی۔مہیلا کانگریس کی صدر نیتا ڈیسوزا کی قیادت میں تنظیم کے کارکنوں نے جنتر منتر پر جمہوریت بچانے کے لیے ایک ریلی نکالی جس میں مہیلا کانگریس کارکنوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسٹر گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کرکے ان کی آواز کو دبانے کے لیے سام، دام، ڈنڈ، بھید کے تمام طریقے اپنائے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی عوام کی آواز بن کر ابھرے ہیں، اسی لئے بی جے پی ان سے خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے مودی اور اڈانی کے تعلقات کے تعلق سے جو سوالات اٹھائے ہیں وہ اب پورے ملک کے ہمارے اور آپ کے سوالات بن گئے ہیں۔ اگر مسٹر گاندھی کو جیل میں ڈالا جاتا ہے تو ہم سب جیل بھرنے کے لیے تیار ہیں۔

یوتھ کانگریس نے بھی اس معاملے پر آج ملک بھر میں ’جواب دو پوسٹ کارڈ‘ مہم شروع کی۔ تنظیم کے صدر سرینواس بی وی نے اس موقع پر کہا کہ یوتھ کانگریس نے اڈانی گھپلے کے خلاف ’جواب دو پوسٹ کارڈ‘ مہم شروع کی ہے۔ تنظیم کے کارکنان اس مہم کو ملک کے ہر شہر اور گاؤں تک لے جائیں گے۔ مسٹر گاندھی مسلسل مرکزی حکومت اور مسٹر مودی سے اڈانی گھپلے پر سوالوں کے جواب مانگ رہے ہیں، لیکن حکومت اس پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اور ڈرانے کا کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Rahul Gandhi Defamation Case: سیشن کورٹ سورت میں راہل گاندھی کی درخواست پر کانگریس قائدین کا رد عمل

۔یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.