مہیندر سنگھ اتوار کو ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کسان مورچہ کے ذریعہ منعقدہ ٹریکٹر ریلی Tractor Rally میں شامل ہونے آئے تھے۔ اس موقع پر جب ان سے سوال کیا گیا کہ کسانوں کے حق میں اتنے کام کرنے کے باوجود کسانوں کا ایک خطہ حکومت سے مطمعین کیوں نہیں ہے؟ مہیندر سنگھ نے کہا کہ کسان مکمل طور سے بی جے پی کے ساتھ ہیں۔
کسانوں کے ساتھ بی جے پی نے آزادی کے بعد پہلی دفعہ اتنا کچھ کیا ہے۔ کسانوں کی حکومت نے ہر قسم سے مدد کی ہے۔ اسلئے انہیں یقین ہے کہ بی جے پی اسمبلی انتخابات Assembly Election میں اس دفعہ 350 سے زیادہ نشست حاصل کرنے جا رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ٹریکٹر ریلی کو بی جے پی کا جھنڈا دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے کسانوں سے ایل کی کہ وہ اپنی طرقی کے لئے ایک دفعہ ان کی حمایت ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: