ممبئی: شیوسینا نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے فلور ٹیسٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ شیوسینا نے فلور ٹیسٹ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس، این سی پی کے رہنماوں نے بھی گورنر کے حکم کے خلاف عدالت جانے کی بات کہی ہے۔ شیوسینا کی جانب سے ابھیشیک منو سنگھوی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔
سپریم کورٹ 30 جون کو شیوسینا کے چیف وہپ سنیل پربھو کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی طرف سے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ایوان کے فلور میں اپنی اکثریت کی حمایت ثابت کرنے کی ہدایت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ Maharashtra governor's call for floor test tomorrow
مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی بغاوت کے بعد ریاست میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ اس سیاسی رسہ کشی کے درمیان معاملات بہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور بی جے پی رہنماوں نے منگل کو گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔ جس کے بعد گورنر نے وزیر اعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے خط بھیجا ہے۔
مہاراشٹر ودھان بھون کے پرنسپل سکریٹری راجیندر بھاگوت کو لکھے ایک خط میں کوشیاری نے کہا کہ ’’مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کا ایک خصوصی اجلاس 30 جون (جمعرات) کو صبح 11 بجے بلایا جائے گا، جس میں وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جائے گی اور ایوان کی کارروائی شام 5 بجے تک مکمل کرنی ہو گی۔ خط میں کہا گیا کہ ایوان کی کارروائی براہ راست نشر کی جائے گی اور اس کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:۔ Maharashtra Political Crisis: مہاراشٹر کے گورنر نے کل فلور ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا