تھانے: مہاراشٹر کے ڈومبیوالی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ فائر بریگیڈ کی مدد سے رات گئے تمام لاشوں کو باہر نکال لیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ ممبئی سے متصل ڈومبیولی کے سنداپ گاؤں کا ہے۔ گاؤں والوں کے مطابق گاؤں میں پانی کی قلت کے باعث گھر والے تالاب میں کپڑے دھونے گئے تھے۔ Five members of same family drown in water-filled quarry in Dombivli
خواتین کپڑے دھو رہی تھیں کہ ان کے ساتھ ایک بچہ تالاب میں گر گیا جس کے بعد انہوں نے اسے بچانے کے لیے ایک ایک کر کے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ اس کے بعد پانچوں افراد ڈوب گئے۔ مرنے والوں کی شناخت میرا گائیکواڑ (55)، اس کی بہو اپیکشا (30) اور پوتے میوریش (15)، موکش (13) اور نیلیش (15) کے طور پر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Minor Boys Drowned in a Pond: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے تالاب میں تین نابالغ لڑکے غرق
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایک خاتون اور اس کی بہو تالاب کے قریب کپڑے دھو رہی تھیں۔ وہاں بیٹھا ایک بچہ اچانک پھسل کر تالاب میں جا گرا اور وہ ڈوبنے لگا۔ وہاں موجود خاندان کے دیگر چار افراد نے بچے کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ سب ڈوب گئے۔