ETV Bharat / bharat

نریندر گری موت معاملہ: شاگرد کے خلاف کیس درج، ایک گرفتار - ای ٹی وی بھارت اردو

اکھاڑا پریشد کے صدر نریندر گری کی موت کے معاملے میں جارج ٹاؤن تھانے میں شاگرد آنند گری کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 306 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔

نریندرگری موت معاملہ
نریندرگری موت معاملہ
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 4:02 PM IST

اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ موت کے معاملے میں ان کے شاگرد آنند گری کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

پولیس ترجمان نے منگل کو یہاں بتایا کہ بندوا واقع ہنومان مندر کے منتظم امر گری کی ‍ذریعہ پیر کی دیر رات دی گئی تحریر کی بنیاد پر جارج ٹاون تھانے میں آنند گری کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 306کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔

تحریر میں امر گری سنگھ نے مہنت نریندر گری اور ان کے شاگرد کے درمیان تنازع کی بات کا ذکر کیا ہے۔ تحریر میں وارات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔نریندر گری نے اپنے خودکشی کے نوٹ میں آنند گری کے علاوہ ہنومان مندر کے مین پجاری آگیا پرساد اور ان کے بیٹے سندیپ پر بھی پریشان کرنے کا الزام لگایا ہے۔لیکن تحریر میں صرف آنند گری کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوسائڈ نوٹ اور پوسٹ مارٹم روپرٹ کی بنیاد پر آگے کی کاروائی کی جائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.