ETV Bharat / bharat

Madrasas Survey in Muzaffarnagar مظفر نگر کے دیہی علاقوں میں مدارس کا سروے شروع - مدارس کا سروے شروع

ضلع اقلیتی افسر میتری رستوگی نے بتایا کہ آج سروے کے دوسرے دن ضلع کے دیہاتی علاقوں میں غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے شروع کیا گیا ہے۔ Madrasas Survey in Muzaffarnagar

Madrasas Survey in Muzaffarnagar
مظفر نگر کے دیہی علاقوں میں مدارس کا سروے شروع
author img

By

Published : Sep 16, 2022, 6:34 PM IST

مظفرنگر: اتر پردیش حکومت کی جانب سے ریاست کے تمام اضلاع کے مدارس کے سروے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں آج مظفر نگر ضلع کے دیہی علاقوں میں ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم نے گاؤں کے مدارس کا سروے شروع کر دیا ہے۔ Madrasas Survey in Muzaffarnagar

مظفر نگر کے دیہی علاقوں میں مدارس کا سروے شروع

ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ کے ذریعہ مدرسوں کے سروے کے لئے ضلع اقلیتی افسر میتری رستوگی، نائب تحصیلدار شردھا گپتا اور دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔ جانکاری دیتے ہوئے ضلع اقلیتی افسر میتری رستوگی نے بتایا کہ آج سروے کے دوسرے دن ضلع کے دیہاتی علاقوں میں غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک انتظامیہ کے پاس ضلع میں غیر تسلیم شدہ مدارس کی کوئی فہرست نہیں تھی۔ لیکن گزشتہ روز اور آج کے سروے کو ملاکر 17 ایسے مدرسوں کی تصدیق ہو گئی ہے جو کہ غیر تسلیم شدہ ہے۔ ان سب کو نشان زد کیا جائے گا۔ Madrasas Survey Starts in UP

انہوں نے کہا کہ ضلع میں گزشتہ روز سے غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے شروع ہو گیا ہے اور اب تک ایسے 17 مدارس کی نشاندہی کی گئی ہے، جو کہ غیر تسلیم شدہ ہیں۔ ضلع اقلیتی افسر میتری رستوگی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مظفر نگر ضلع میں ایسے 114 مدارس ہیں، جو ضلع انتظامیہ کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔ اس دوران سروے کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم نے مدرسہ میں ہونے والی آمدنی اور اخراجات، طلبہ کی تعداد، مدرسہ میں پڑھنے والے مقامی طلبہ کی تعداد اور بیرونی طلبہ کی تعداد کا حساب لیا ہے اور مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء کو کون سے مضامین پڑھائے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ مدرسہ میں پڑھنے والے طلبہ کا تناسب کیا ہے، ٹیم ان تمام نکات پر سروے کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Madrasas Survey Starts in UP یوپی میں مدارس کا سروے شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.