بارہ بنکی: ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے مدارس میں آزادی کا امرت مہوتسو اور ہر گھر ترنگا مہم کے پیش نظر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس دوران مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں طلبا کو مجاہدین آزادی کے کارناموں سے آگاہ کیا جارہا ہے اور ان کے دلوں کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کیا جارہا ہے۔ طلباء کے والدین کے ساتھ میٹنگ کرکے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تاکید کی جا رہی ہے۔ islamic madaris interest in azadi ka amrit mahotsav
مزید پڑھیں:۔ Azadi ka Amrit Mahotsav: آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ڈوڈہ میں ایٹ رائٹ میلے کا اہمتام
ضلع میں واقع مدرسہ عربیہ حنیف العلوم میں بھارت کے نقشے کے مطابق طلباء سے ہیومن چین بنوائی جا رہی ہے۔ اس میں روزانہ طلباء کو مجاہدین آزادی کی کہانی اور قومی ترانہ پڑھایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد طلباء میں حب الوطنی، قومیت اور یکجہتی کے جذبے کو پیدا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ طلباء یکم اگست سے 15 اگست کی تیاری کر رہے ہیں۔ مدرسے میں طلباء کے والدین کے ساتھ میٹنگ کی جا رہی ہے، جس میں انہیں آزادی کا امرت مہوتسو اور ہر گھر ترنگا مہم کے تحت گھروں میں ترنگا لگانے کے لئے کہا جا رہا ہے۔ مدارس منتظمین یہ پروگرام مسلسل جاری رکھیں گے۔