ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے Increased Coronavirus Cases کے مدنظر درجہ اول سے 12 تک تمام اسکولوں کو 13 جنوری تک بند کر دیا گیا ہے۔ Schools Closed In Madhya Pradesh
![مدھیہ پردیش میں درجہ اول سے 12 تک تمام اسکول بند](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/14200553_107_14200553_1642327074705.png)
وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج ضلع ڈیپارٹمنٹ بلاک، وارڈ اور گرام سطح کی کرائسس مینجمنٹ میٹنگ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے مدنظر کل سے 31 جنوری تک درجہ اول سے درجہ 12 تک کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ اب تک اسکول 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ چل رہے تھے، لیکن فی الحال اسکول کو بند کرنا ہی مناسب ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام طرح کے میلے مذہبی اور کاروباری جلوس، ریلی، سماجی اور سیاسی اجلاس پر پابندی رہے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی بند ہال کے اندر ہال کی گنجائش کے مطابق 50 فیصد افراد کے ساتھ پروگرام ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ Mamata Banerjee on Omicron Cases in Bengal: اومیکرون میں اضافہ کے باعث اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کا اشارہ
تمام قسم کی کھیل سرگرمیاں اسٹیڈیم کی پچاس فیصد کی گنجائش کے ساتھ بغیر ناظرین کے منعقد کی جاسکیں گی۔ پری بورڈ امتحانات کے سلسلے میں وزیر اعلی نے کہا کہ 20 جنوری سے ہونے والے ان امتحانات کو بھی ٹیک ہوم امتحان Take Home Exam کے طور پر کیا جائے گا۔ آخری رسومات میں حصہ لینے کے لیے 50 لوگوں کی ہی حد رہے گی۔
شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ مذہبی مقامات بھی کھلے رہیں گے۔ ریاست میں اقتصادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ رات کے کرفیو پر مسلسل عمل درآمد ہوگا۔ اسی طرح کہیں بھی بازار بند نہیں ہوں گے۔ اقتصادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ سماجی دوری بنائے رکھیں۔ سبھی لوگ فیس ماسک کا استعمال کریں۔