ETV Bharat / bharat

CM Shivraj Chouhan On Youth مدھیہ پردیش کے بچے ہر طرف دھوم مچا رہے ہیں، شیوراج

انسٹا گرام کے منچ پر 'ماماجی لائیو' پروگرام کے ذریعے شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کے نوجوانوں اور بچوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں تقریبا ڈھائی ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپس ہیں اور ریاست کے بچے ہر طرف دھوم مچا رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے بچے ہر طرف دھوم مچا رہے ہیں، شیوراج

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 6:19 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست میں تقریبا ڈھائی ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپس ہیں اور ریاست کے بچے ہر طرف دھوم مچا رہے ہیں۔ چوہان انسٹا گرام کے منچ پر 'ماماجی لائیو' پروگرام کے ذریعے سے ریاست کے نوجوانوں اور بچوں سے بات کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے سبھی سے اس مبارک موقع پر پودے لگانے کی درخواست کی۔

اس موقع پر چوہان نے کہا کہ ان کے اکیلے پودے لگانے سے کام نہیں بنے گا، اس لئے درخواست ہے کہ سبھی اپنی سالگرہ کے مبارک موقع پر اور ہر ایک مبارک موقع پر پودے ضرور لگائیں ۔ پودے لگانے کا کوئی بہانہ تلاش کریں ۔انہوں نے کہا کہ لاڈلی لکشمی اسکیم کے بعد اب لاڈلی بہنا اسکیم خواتین کو با اختیار بنانے کا ایک مہم ہے۔ ماں اور بہن با اختیار ہو گئی، تو خاندان، سماج اور ریاست اور ملک با اختیار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر ایک پروگرام کی شروعات کنیا پوجن سے کرتے ہیں ۔وزیر اعلی نے نوجوانوں کے بیچ سوامی وویکانند کاحوالہ دیتے کرتے ہوئے کہا کہ تم صرف ساڑھے تین ہاتھ کے ہڈی اور گوشت کے پتلے نہیں ہو۔ لامحدود طاقتوں کا خزانہ ہو۔ تم جو چاہو ،وہ کر سکتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کی بات کہیں، تو ہم نے خود مختار مدھیہ پردیش کو روڈ میپ بنا دیا۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے تعلیم، روزگار اور صحت کے ذریعے سے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ سبھی علاقوں کو نمبر 1 بنانے کے لئے کام ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shivraj Singh Chouhan on UCC اب یکساں سول کوڈ نافذ ہونا چاہیے، شیوراج چوہان

خواتین کو با اختیار بنانے کی بنیاد پر اس پروگرام میں اسی سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب مدھیہ پردیش میں فی ہزار بچوں پر 912 بیٹیاں پیدا ہوتی تھی۔ اب لاڈلی لکشمی اسکیم، وزیر اعلی کنیا ویواہ اسکیم کی وجہ سے یہ شرح بڑھ کر 956 فی ہزار ہو گئی ہے۔ مجموعی جنسی تنا سب 976فی ہزار ہو گیا ہے۔ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے بچے دھوم مچا رہے ہیں ۔ 2600سے زائد اسٹارٹ اپس ریاست میں ہیں۔ کئی یونیکارن بھی بن گئے ہیں۔ روزگار کے نئے موقع پیدا ہو رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.