ETV Bharat / bharat

دہلی: چوری کے شبہ میں نوجوان کی موب لنچنگ - لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا

نریلا انڈسٹریل ایریا کے آئی بلاک میں آج صبح لوگوں نے چوری کے الزام میں ایک نوجوان کو درخت سے باندھ کر مارنا شروع کر دیا۔ اسی دوران تیز بارش ہونے لگی، مارنے والے لوگ نوجوان کو باندھ کر وہاں سے بھاگ گئے۔ نوجوان زخمی حالت میں درد کو برداشت کرتا رہا لیکن بالآخر اس نے دم توڑ دیا۔

Mab lynching
Mab lynching
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 10:47 AM IST

دہلی کے نریلا انڈسٹریل ایریا میں چوری کے شبہ میں ایک نوجوان کو درخت سے باندھ کر پیٹا گیا۔ ہجوم نے نوجوان کو بے رحمی سے مارا پیٹا اور پھر اسے اذیت ناک حالت میں درخت سے باندھ کر چھوڑ دیا جس کے بعد نوجوان نے دم توڑ دیا۔

نریلا انڈسٹریل ایریا کے آئی بلاک میں آج صبح کچھ لوگوں نے چوری کے الزام میں ایک نوجوان کو درخت سے باندھ کر پیٹنا شروع کر دیا۔ اسی دوران تیز بارش ہونے لگی، مارنے والے لوگ نوجوان کو باندھ کر وہاں سے بھاگ گئے۔ نوجوان زخمی حالت میں درد کو برداشت کرتا رہا لیکن بالآخر اس نے دم توڑ دیا۔

مزید پڑھیں:۔ تریپورہ: مویشی چوری کے شبہ میں تین افراد کی ماب لنچنگ

نریلا انڈسٹریل ایریا تھانے نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ چوری کے الزام میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی ابھی تک شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

فی الحال نریلا انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن پورے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ کچھ لوگوں کو قریبی فیکٹریوں سے بھی حراست میں لیا گیا ہے اور دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آس پاس کے سی سی ٹی وی اور ان کا ڈی وی آر بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس معاملے میں کچھ اور لوگوں کی گرفتاری ممکن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.