ETV Bharat / bharat

Amrit Festival Preparations in Madrasas: جنگ آزادی میں مدارس کا کردار بہت اہم تھا، مولانا جمیل نظامی - مدارس میں جنگ آزادی کا جشن

آزادی کے 75 برس مکمل ہورہے ہیں۔ ایسے میں مدارس پورے جوش و خروش کے ساتھ جشن منا رہے ہیں۔ ریاست کے تمام مدارس میں ترنگا ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے، خاص طور سے لکھنو کے بڑا چاند گنج کے مدرسہ حنفیہ ضیاءالقران میں ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں یہاں کے اساتذہ، طلبا اور انتظامی کمیٹی کے صدر و اراکین نے شرکت کی۔ Amrit Festival Preparations In Madrasas

جنگ آزادی میں مدارس کا کردار بہت اہم تھا، مولانا جمیل نظامی

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 8:47 PM IST

لکھنؤ: آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر پورے ملک میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے۔ ہر گھر ترنگا مہم کے تحت مدارس میں بھی آزادی کا جشن منانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دارالحکومت لکھنؤ کے بڑا چاند گنج علاقے میں واقع مدرسہ حنفیہ ضیاء القران میں تمام طرح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ طلبہ کو ہر روز حب الوطنی کا درس دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر طلبہ کو مجاہدین آزادی کے حوالے سے مضمون نگاری مقابلہ کا بھی منعقد کیا جائے گا اور ان کی قربانیوں کو یاد کر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ Amrit festival preparations complete in up madrasas

جنگ آزادی میں مدارس کا کردار بہت اہم تھا، مولانا جمیل نظامی

ای ٹی وی بھارت نے مدرسہ کے اساتذہ سے بات چیت کی، اس دوران مولانا جمیل نظامی نے کہا کہ ہر دور میں مدارس نے حب الوطنی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے سلسلے میں تمام طرح کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد اہل مدارس کو بھی حب الوطنی کے اظہار کا موقع ملا ہے جو بے حد مسرت کی بات ہے۔ وہیں مولانا عرفان نے کہا کہ طلبا کو مجاہدین آزادی کے بارے میں بتایا گیا۔ مولانا فضل حق خیر آبادی، مفتی عنایت اللہ کاکوری، مولانا حسرت موہانی، مولوی احمد اللہ شاہ اور مولانا آزاد جیسے ہیروز کے جذبہ ایثار اور حب الوطنی کا درس دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

Azadi ka Amrit Mahotsav: جموں کے جمعیت المدینہ مدرسہ میں قومی پرچم لہرایا گیا

قاری ایوب نے کہا کہ مدرسہ میں سینکڑوں ترنگا پرچم لگائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی پوسٹر بینر کے ذریعے علاقے کے لوگوں میں بھی جنگ آزادی کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مولانا عظیم ازہری نے کہا کہ جس وقت بھی ملک کو قربانی کی ضرورت پڑی، اس وقت مدارس کے فارغیں نے اپنے لہو سے ملک کو سیراب کیا ہے۔ اب آزادی کے 75 برس مکمل ہورہے ہیں، ایسے میں مدارس پورے جوش و خروش کے ساتھ جشن منا رہے ہیں۔ ریاست کے تمام مدارس میں ترنگا ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے، خاص طور سے لکھنو کے بڑا چاند گنج کے مدرسہ حنفیہ ضیاءالقران میں ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں یہاں کے اساتذہ، طلبا اور انتظامی کمیٹی کے صدر و اراکین نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.