نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں پارلیمانی ڈیموکریسی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( پرائڈ ) کے زیر اہتمام ممبران کے فائدے کے لیے پدم ایوارڈ یافتہ افراد کی کارکردگی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے پدم ایوارڈ یافتہ افراد سے بات چیت کی۔ اس پروگرام کے تحت لوک سبھا کے اسپیکر نے اراکین پارلیمنٹ کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی پہل کی ہے۔ اس کے تحت ملک کی مختلف ریاستوں سے سماجی اور ترقیاتی کاموں سے متعلق ممتاز سماجی کارکنوں کے بہترین کاناموں سے ممبران پارلیمنٹ کو واقف کرایا جاتا ہے، جن کے لئے انہیں اس باوقار پدم ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
اس پریزنٹیشن کا مقصد اراکین پارلیمنٹ کو ملک بھر میں مختلف شعبوں میں کئے کاموں کے بہترین طریقوں سے آگاہ کرنا ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ اگر مناسب ہو تو ممبر پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے وہی ماڈل اپنا سکتا ہے۔ پدم ایوارڈ یافتہ افراد ا راکین پارلیمنٹ کو اپنے حلقوں میں اس طرح کی پہل کرنے میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ زراعت، مویشی پالن اور بائیو گیس، زرعی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ سے لے کر معذور افراد کی بازآبادکاری، سوچھ بھارت مشن اور مائیکرو فائنانس اور سیلف ہیلپ گروپس سے لے کر مختلف موضوعات پر پدم ایوارڈ یافتہ افراد کے ذریعہ پریزنٹیشنز پیش کیے جاتے ہیں۔
یہ پلیٹ فارم ممتاز سماجی کارکنوں کے پدم ایوارڈ یافتہ افراد کو متعلقہ شعبوں میں اپنی مہارت اور اپنے تجربات کا اراکین پارلیمنٹ سے اشتراک کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جسے پھر ملک بھر میں اپنایا جا سکتا ہے۔ نیز یہ پلیٹ فارم ممبران پارلیمنٹ کے لیے اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو بڑھانے کے لیے انتہائی اہم ہے جہاں وہ اپنے حلقوں کی فلاح و بہبود کے لیے ملک میں کام کے بہترین ماڈل کو اپنا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Padma Awards 2023 گروچرن سنگھ سمیت کھیلوں کی دنیا کے تین سینئر کھلاڑیوں کو پدم شری ملا
یو این آئی