رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے حکومت پر زور دیا کہ اس لاک ڈاؤن سے عوام کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن دس دنوں کے بعد بڑھایا نہ جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہائیکورٹ کے دباؤ میں آکر لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ریاست کی صحت کی پالیسی میں عدالت کی مداخلت تشویشناک ہے۔
اسد الدین اویسی نے کہا کہ ریاست کے عوام سے متعلق فیصلے جمہوری طور پر منتخب حکومت کو کرنا چاہئے۔ تلنگانہ حکومت نے ہائیکورٹ کو مشورہ دیا کہ اگر ضروری ہو تو مدد لیں۔