جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں آج بھی بعض علاقے ایسے ہیں، جہاں لوگ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے حکومت اور ضلع انتظامیہ سے زبردست ناراض ہیں۔
مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ ان کے علاقے کے نام پر اگرچہ آج تک کئی نئے بجلی کے کھمبے، تار اور ٹرانسفارمر لائے گئے ہیں، یہاں وہ ہمارے محلے کے نام پر کاغذوں میں ہوتے ہیں، لیکن زمینی سطح پر وہ دوسرے محلے میں نصب کئے جاتے ہیں، جو کہ یہ ایک حیران کن بات ہے۔
مزید پڑھیں:۔ گاندربل: گنڈ پرائمری ہیلتھ سنٹرمیں بنیادی سہولیات کا فقدان
اسی طرح ان لوگوں نے ایک اور الزام محکمۂ رورل ڈیولپمنٹ پر لگایا ہے کہ آج تک ان کے محلے میں نریگا کے تحت کوئی بھی کام نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی نریگا کے تحت سڑکوں کی مرمت کی گئی ہے، جب سرپنچ یا افسران سے پوچھا جاتا ہے تو جواب میں کہتے ہیں کہ کام ہوچکا ہے یا ہوجائے گا۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ گاندربل خاص کر ڈی سی گاندربل سے اپیل کی ہے کہ ہمارے اس اہم مسئلے پر توجہ دی جائے اور علاقے کی ترقی پر غور و خوض کیا جائے۔