ETV Bharat / bharat

مئو: بنکروں کا ریلوے لائن جلد از جلد مکمل کرانے کا مطالبہ - اردو نیوز مئو

مئو ضلع میں اندارا سے دوہری گھاٹ اسٹیشن کے درمیان ریل روٹ پر براڈ گیج کنورژن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ تقریباً تین ماہ سے بند تعمیر دوبارہ شروع ہونے سے علاقے کے لوگ اطمنان کا اظہار کر رہے ہیں۔ دراصل اس روٹ کو تین برس میں مکمل ہونا تھا، لیکن کام میں سست روی ہونے کی وجہ سے ابھی تک کام مکمل نہیں ہو سکا ہے۔

local weavers demand for railway line work in mau
بنکروں کا ریلوے لائن جلد از جلد مکمل کرانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 4:47 PM IST

مئو ضلع کے تقریباً دو تہائی رقبہ کو منسلک کرنے والا اندارا دوہری گھاٹ ریل روٹ گزشتہ پندرہ سال سے بند ہے۔ سنہ 1894 میں مکمل ہوئی اس میٹر گیج ریل لائن پر 100 سال سے زائد عرصہ تک ٹرین کی خدمات جاری رہیں۔ سال 2003 میں اندارا سے دوہری گھاٹ ریل روٹ پر ٹرین کی آمد و رفت مکمل طور پر بند کر دی گئی۔ سالوں تک یہ پورا ریل روٹ ویران رہا۔

دیکھیں ویڈیو

سال 2018 اس ریل روٹ کو براڈ گیج میں تبدیل کرنے کی تجویز وزارت ریل نے منظور کی۔ 36 کلومیٹر مسافت والے ریل روٹ کو تین سال میں مکمل ہونا تھا، لیکن سست رفتار سے جاری تعمیر کی وجہ سے یہ اب بھی نامکمل ہے۔

اندارا دوہری گھاٹ ریل روٹ پر کئی ایسے قصبے ہیں جہاں بنکروں کی کثیر آبادی مقیم ہے۔ یہاں ہزاروں کی تعداد میں پاور لوم نصب ہیں۔ تقریباً پانچ لاکھ آبادی بنکاری کاروبار پر منحصر ہے۔ میٹر گیج ریل لائن کے دور میں اس روٹ پر واقع ادری، کوپاگنج، گھوسی جیسے بنکر اکثریت والے قصبوں سے ساڑیاں پورے ملک میں سپلائی کی جاتی تھیں۔

local weavers demand for railway line work in mau
بنکروں کا ریلوے لائن جلد از جلد مکمل کرانے کا مطالبہ

ریل لائن بند ہونے سے بنکر سڑک کے راستے دوگنے سے زیادہ کرایا خرچ کر کے اپنا تیار مال فروخت کررہا ہے۔ اس معاملے میں بنکر سنگھرش سمیتی کے جنرل سیکرٹری خورشید خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ ریل روٹ کنورژن مکمل ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:

مئو: مدارسِ عربیہ میں بھی درس و تدریس کا عمل شروع

بنکر چاہتے ہیں کہ یہ ریلوے لائن جلد از جلد شروع کی جائے تاکہ وہ کم خرچ میں اپنے کاروباری سفر کو پورا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.