ETV Bharat / bharat

Literary and Poetry Program مظفرنگر میں ادبی و شعری نشست کا انعقاد - مظفرنگر میں ادبی و شعری نشست کا انعقاد

مظفرنگر میں ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے شعرا نے اپنے اپنے اشعار پیش کئے۔

مظفرنگر میں ادبی و شعری نشست کا انعقاد
مظفرنگر میں ادبی و شعری نشست کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 23, 2022, 12:08 PM IST

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ہندی و اردو ادب کی ترجمان تنظیم سمرپن کی جانب سے ایک ادبی و شعری نشست منعقد کی گئی جس کی صدارت گیت کار ایشور دیال گپتا و نظامت سمرپن شاعر عبدالحق سحر مظفر نگری نے کی۔

مظفرنگر میں ادبی و شعری نشست کا انعقاد

شعرا اور کویوں نے اپنی تخلیقات پیش کیں:

ڈاکٹر طاہر قمر میران پوری کا شعر

اب ظلم کی تاریخ بھلا کون لکھے گا

جب ظلم کو لکھنے میں قلم ٹوٹ رہے ہیں

سلیم جاوید کا کلام

کہاں ہے روشنی، اکثر سوال کرتے ہیں

اندھیری رات کے منظر سوال کرتے ہیں

وینا گرگ کا کلام

سمبندھو پر جمی دھول کی پرتیں آج اترنے دو

سینہ صدا سے جیون کی گگری، مت روکو تم بھرنے دو

ارشد ضیا نے بھی اپنا کلام پیش کیا

تھے ہمسفر تو رہ میں دلبر نہیں ملا

آنسو جو روک دے وہ پلمبر نہیں ملا

سلامت رہیں نے اپنے کلام کو پڑھا

نیم اور پلخن کے سائے تھے کل تک گھر کے صحنوں میں

چھت چهجو پر اگتے ہیں اب تو پودے گملوں میں

جنید آزر نے پڑھا

جو کام تو نے کیا وہ میرے خلاف کیا

میں جانتا ہوں مگر جا تجھے معاف کیا

عبدالحق سحر کا یہ شعر بہت پسند کیا گیا

ہیں میرے ارد گرد سیاست کے دائرے

پھر بھی بنا رہا ہوں محبت کے دائرے

مزید پڑھیں:۔ بھوپال میں پرشکوہ ادبی و شعری نشست کا انعقاد

انکے علاوہ جنید ازہر، انل دھیمان پوپٹ، سلامت راہی، سوشیلا شرما، مصطفی کمال، محبوب عالم ایڈووکیٹ، سنیتا سولنکی مینا، سپنا اگروال کا کلام بھی بے حد پسند کیا گیا

آخر میں کنوینر سلامت راہی نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.