ETV Bharat / bharat

Lightning Struck In Gaya: اسکول میں آسمانی بجلی گرنے سے سرکاری افسر سمیت چار افراد زخمی - اسکول میں آسمانی بجلی گری

ضلع گیا میں امتحان کے دوران اسکول میں آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ چار میں سے تین سرکاری ملازم ہیں، جن میں ایک ایگریکلچر بلاک افسر شامل ہے۔ Lightning Struck In Gaya

اسکول میں آسمانی بجلی گرنے سے سرکاری افسر سمیت تین افراد زخمی

author img

By

Published : Jul 31, 2022, 9:52 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے مان پور بلاک میں واقع رسلپور ہائی اسکول میں اتوار کو امتحان کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ چاروں میں سے ایک منوج کمار سنگھ کی حالت فی الحال نازک بنی ہوئی ہے۔ منوج کمار سنگھ اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے رکن ہیں۔ باقی تین افراد محکمہ زراعت سے وابستہ ہیں۔جن میں ایک محکمہ زراعت کا بلاک افسر ہے۔ امتحان کو پرامن طریقے سے منعقد کرانے کے لئے ان سبھی کو تعینات کیا گیا تھا۔ مان پور کے سی او انوت کمار نے کہا کہ محکمہ آفات کے تحت تمام راحت دی جائے گی اور اسکے تحت تمام زخمیوں کو ہر ممکن طبی مدد فراہم کی جارہی ہے۔ Lightning struck the school premises four injured in gaya

دراصل اتوار کو رسلپور ہائی سکول میں پولی ٹیکنک کا امتحان ہورہا تھا۔ امتحان دو شفٹوں میں ہونا تھا۔ پہلی شفٹ کا امتحان پرامن طریقے سے منعقد ہوا۔دوسری شفٹ کا امتحان شروع ہونے کے بعد ڈیوٹی میں تعینات یہ سرکاری ملازمین اور اسکول منیجمنٹ کے نمائندے اسکول احاطے میں واقع ایک برگد کے درخت کے نیچے کھڑے ہوگئے، اسی دوران تیز بارش اور بجلی چمکنے لگی۔ اچانک بجلی تیز آواز کے ساتھ برگد کے درخت پر جاگری، جس میں منوج کمار سنگھ، سبھاش پرساد ایگریکلچر آفیسر اتری، وریندر کمار ایگریکلچر کوآرڈینیٹر مان پور، شیلیش کمار ایگریکلچر کوآرڈینیٹر ٹنکوپا زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:۔ Lightning Strike Kills Woman in Ganderbal: آسمانی بجلی گرنے سے خاتون ہلاک

اسکول میں موجود تمام اہلکار جائے حادثے کی طرف بھاگے۔ کسی طرح تمام زخمی افراد کو مان پور کے سرکاری ہسپتال پہنچایا گیا۔ وہاں سب کی ابتدائی طبی امداد شروع کر دی گئی ہے لیکن منوج کمار سنگھ کی حالت سنگین ہوتی دیکھ کر انہیں گیا ریفر کر دیا گیا۔ منوج کے رشتہ داروں نے اسے گیا-ڈوبھی روڈ پر واقع ایمس پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا ہے۔ فی الحال وہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ باقی تین کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.