ETV Bharat / bharat

Manoj Sinha Extends Eid Greetings: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دی عید کی مبارک باد

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں میں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے عوام کو عید کی مبارک باد پیش کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کا دن لوگوں کے درمیان خوشیاں بانٹنے کا دن ہے۔ LG Manoj Sinha Extends Eid Greetings To Jammu And Kashmir People

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی عید مبارک باد

author img

By

Published : May 3, 2022, 8:13 AM IST

جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے عید الفطر کے موقع پر جموں وکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عید کا تہوار بانٹنے کی خوشی کو اُجاگر کرتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزے کی مدت کے اختتام کی نشاندہی کرتی ہے اور سب کو ایک ہمدرد، ہم آہنگ، پُر امن اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے امید ظاہر کی ہے کہ عید کا یہ مبارک دن باہمی خیر سگالی کو مضبوط کرے گا اور یونین ٹریٹری جموں و کشمیر کے عوام میں اتحاد اور یگانگت کی نئی فکر پیدا کرے گا۔ LG Manoj Sinha Extends Eid Greetings To Jammu And Kashmir People

واضح رہے کہ نامساعد حالات کے ایک طویل دور میں عید اجتماعات پر پابندی کا سلسلہ جزوی طور پر ختم ہوتے ہوئے آج برصغیر کے دیگر خطوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی عید الفطر کی تقریب سعید روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

جموں و کشمیر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع آثار شریف درگاہ حضرت بل سری نگر میں منعقد ہوگا جب کہ جموں میں سب سے بڑا اجتماع جامع مسجد تالاب کھٹیکاں میں ہوگا۔ حضرت بل میں نماز عیدالفطر صبح ساڑھے 10 بجے اداکی جائے گی۔ تاریخی عیدگاہ اور مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ ان مقامات پر نقصِ امن کی کوششیں ہوسکتی ہیں۔ سیاسی تنظیموں نے نماز عید پر پابندی کو مذہبی معاملات میں مداخلت سے تعبیر کیا ہے اور اسے حکومت کے دوہرے معیار کا نام دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.