ETV Bharat / bharat

کورونا کیسز کی تعداد میں گراوٹ کا سلسلہ جاری - اور 2.38 لاکھ سے زیادہ صحت مند

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1.52 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 2.38 لاکھ سے زیادہ صحت مند ہوئے ہیں۔

corona
کورونا
author img

By

Published : May 31, 2021, 10:57 PM IST

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کے کیسز کی کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایکٹیو کیسز سے زیادہ تھی، جس سے شفایابی کی شرح 91.60 فیصد رہی ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1.52 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 2.38 لاکھ سے زیادہ صحت مند ہوئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران صحتمند افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز میں 88416 عدد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

دریں اثنا اتوار کے روز 10 لاکھ 18 ہزار 76 افراد کو کورونا کے ویکسین لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 21 کروڑ 31 لاکھ 54 ہزار 129 افراد کو ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: coronavirus update: دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ سے تجاوز

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 152734 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثر ین کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 80 لاکھ 47 ہزار 534 ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران دو لاکھ 38 ہزار 22 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 56 لاکھ 92 ہزار 342 ہوگئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.