ETV Bharat / bharat

Lata Mangeshkar Cremated In Mumbai: لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا - لتا منگیشکر کی آخری رسومات شیواجی پارک میں ادا

بھارت رتن لتا منگیشکر کی آخری رسومات کو اتوار کی شام ممبئی کے شیواجی پارک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی Lata Mangeshkar Cremated In Mumbai گئی۔ وزیراعظم نریندر مودی، سی ایم ادھو ٹھاکرے، گورنر بھگت سنگھ کوشیاری، شرد پوار، پیوش گوئل، راج ٹھاکرے، سچن تندولکر، شاہ رخ خان سمیت سینکڑوں نامور شخصیات نے شیواجی پارک پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Lata Mangeshkar cremated with full state honours at Shivaji park in mumbai
لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی
author img

By

Published : Feb 6, 2022, 8:30 PM IST

بھارت رتن اور معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات کو اتوار کی شام ممبئی کے شیواجی پارک میں ادا کر دی Lata Mangeshkar Cremated In Mumbaiگئی۔ لتا منگیشکر کے بھائی ہردے ناتھ منگیشکر نے ان کی آخری رسوم ادا کیا۔

اس موقع پر گورنر بھگت سنگھ کوشیہاری، وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، ان کی اہلیہ رشمی ٹھاکرے، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار، ان کی بیٹی اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے، مرکزی وزیر پیوش گوئل، بھارت رتن سچن تندولکر، مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے، ان کی اہلیہ شرمیلا ٹھاکرے موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ کے بیٹے اور وزیر آدتیہ ٹھاکرے، شیو سینا کے راجیہ سبھا کے رکن انیل دیسائی، ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر، ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اقبال چہل، سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور کئی دیگر معززین نے محترمہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی بیٹی شویتا کے ہمراہ آخری رسومات پر پہنچے تھے۔ محترمہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شاہ رخ خان کے علاوہ بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Lata Mangeshkar passes away: بے مثال اور جادوئی آواز ہمیشہ کے لئے خاموش

ان کی لاش کو آخری رسومات کے لیے 15.30 بجے پربھو کنج سے شیواجی پارک لے جایا گیا جو محترمہ لتا منگیشکر کا گھر ہے۔ راستے میں سڑک کے دونوں طرف ان کے آخری دیدار کے لیے لوگوں کا ہجوم تھا۔

وہ ہاتھوں میں پھول لے کر لتا جی کی میت پر چڑھا رہے تھے۔ اس گاڑی میں ان کی بہن اوشا منگیشکر اور خاندان کے دیگر افراد سوار تھے جس میں ان کی لاش رکھی گئی تھی۔

واضح رہے کہ محترمہ لتا منگیشکر کا آج صبح 8.12 بجے یہاں بریچ کینڈی اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ انہیں 8 جنوری کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد یہاں کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.