نئے سال کے پہلے ہی دن کورونا نے رنگ دکھادیا ہے۔ غازی آباد میں بڑی تعداد میں کورونا مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے بموجب غازی آباد میں 81 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس میں 5 مریض ہسپتال میں داخل ہیں جب کہ دیگر گھروں میں آئسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ ہفتہ کو 4 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ یکم دسمبر سے یکم جنوری تک 237 مریض پائے گئے ہیں۔
اس سے قبل جمعہ کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 251 نئے کورونا مریض پائے گئے تھے، جب کہ 29 کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
غازی آباد میں نائٹ کرفیو نافذ
غازی آباد میں نائٹ کرفیو رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک لاگو ہے ہے ۔ڈی ایم راکیش کمار کے مطابق اس پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے اور اگر کوئی کویڈ گائیڈ لائنز اور نائٹ کرفیو کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔Conclusion:On the first day of the new year, Corona showed her colors