پٹنہ : سی بی آئی اور ای ڈی زمین کے بدلے ملازمت بندعوانی معاملے میں مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ جہاں ایک طرف سی بی آئی حکام پوچھ گچھ کرکے فائل کو موٹا کرنے میں لگے ہوئے ہیں تو وہیں ای ڈی کے اہلکار جائیدادوں کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ جمعہ کو ای ڈی نے ملک کے 24 مقامات پر 12 گھنٹے سے زیادہ وقت تک چھاپے مارے۔ اس میں لاکھوں روپے اور زیورات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ای ڈی کے مطابق 600 کروڑ کی گڑبڑی کا پتہ چلا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لالو یادو کے خاندان اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے مختلف مقامات پر رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف شعبوں میں کی گئی سرمایہ کاری کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔
-
ED conducted searches at 24 locations in the Railways Land for Job Scam, resulting in recovery of unaccounted cash of Rs 1 Crore, foreign currency including US$ 1900, 540 gms gold bullion and more than 1.5 kg of gold jewellery.
— ED (@dir_ed) March 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">ED conducted searches at 24 locations in the Railways Land for Job Scam, resulting in recovery of unaccounted cash of Rs 1 Crore, foreign currency including US$ 1900, 540 gms gold bullion and more than 1.5 kg of gold jewellery.
— ED (@dir_ed) March 11, 2023ED conducted searches at 24 locations in the Railways Land for Job Scam, resulting in recovery of unaccounted cash of Rs 1 Crore, foreign currency including US$ 1900, 540 gms gold bullion and more than 1.5 kg of gold jewellery.
— ED (@dir_ed) March 11, 2023
اطلاع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ یعنی ای ڈی نے لالو یادو کے قریبی اور کنبہ کے افراد کی مقامات سے ایک کروڑ روپے نقد کے ساتھ ساتھ 19 سو امریکی ڈالر بھی ضبط کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 540 گرام سونے کے بسکٹ، ڈیڑھ کلو سونے کے زیورات بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ تفتیشی ایجنسی کے اہلکار نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ای ڈی نے اپنی سرکاری سائٹ سے وصولی کے بارے میں ٹویٹ بھی کیا ہے۔
یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ لینڈ فار جاب معاملے میں سی بی آئی نے سب سے پہلے بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی سے پوچھ گچھ کی۔ اگلے دن سی بی آئی کی ٹیم نے دہلی میں لالو یادو سے پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد ای ڈی نے فوری کارروائی کی۔ پٹنہ، دہلی، ممبئی، رانچی سمیت ملک کے 24 مقامات پر چھاپے مارے۔ کانگریس ہو یا عام آدمی پارٹی، سب نے ایک آواز میں اس کارروائی کی سخت مذمت کی۔ لالو پرساد یادو نے یہاں تک کہہ دیا کہ میری بہو حاملہ ہے، اسے بھی 13 گھنٹے تک بٹھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھاجپائی ای ڈی نے میری حاملہ بہو اور بیٹیوں کو 15 گھنٹے سے بٹھا رکھا ہے، لالو یادو