ETV Bharat / bharat

لالو پرساد کی ضمانت عرضی پر سماعت آج - دمکا خزانے سے غیر قانونی نکاسی

دمکا ٹریزری سے غیر قانونی طریقے سے رقم کی نکاسی معاملے میں لالو پرساد یادو کی ضمانت کی درخواست پر آج جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔

لالو پرساد کی ضمانت عرضی پر آج سماعت
لالو پرساد کی ضمانت عرضی پر آج سماعت
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 10:36 AM IST

مشہور چارہ بدعنوانی کیس میں مجرم لالو پرساد کے لیے آج کا دن اہم ہوگا۔ دمکا خزانے سے غیر قانونی طریقے سے رقم کی نکاسی کے معاملے میں دائر ضمانت کی درخواست پر آج جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی، ہائی کورٹ کے جسٹس اپریش کمار سنگھ اس کیس کی سماعت کریں گے۔

لالو پرساد کی جانب سے عدالت میں جواب پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے جیل میں 42 ماہ پورے کیے ہیں، انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں دی جانے والی آدھی سزا مکمل کر لی ہے، لہذا انہیں ضمانت دی جائے۔

لالو پرساد یادو کی ضمانت کی درخواست پر پہلے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جج اپریش کمار سنگھ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل کپل سبل اور سی بی آئی کے وکیل راجیو سنہا نے اپنے اپنے گھروں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنا موقف رکھا تھا۔

عدالت میں سماعت کے دوران سی بی آئی وکیل راجیو سنہا نے ضمانت کی مخالفت کی اور لالو پرساد کے دیے گئے جواب پر اپنا جواب پیش کرنے کے لیے وقت مانگا۔ جس کے بعد عدالت نے 12 فروری کا وقت مقرر کیا تھا۔

لالو پرساد کو چارہ بدعنوانی کیس کے چار مقدمات میں تین مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی ہے، یہ چوتھا معاملہ ہے جس میں ضمانت ملتے ہی انہیں جیل سے رہا کیا جائے گا۔ فی الحال لالو پرساد دہلی ایمز میں زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.