ETV Bharat / bharat

لکھیم پور کھیری کا واقعہ منصوبہ بند، یوگی مودی ذمہ دار: اسد الدین اویسی

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے اس کے لیے یوگی اور مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کسانوں پر منصوبہ بند حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے حکومت کی ''ٹھوک دینے والی پالیسی'' ذمہ دار ہے۔

Asaduddin Owaisi
اسد الدین اویسی
author img

By

Published : Oct 5, 2021, 5:42 PM IST

Updated : Oct 5, 2021, 6:10 PM IST

ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے لکھیم پور واقعہ پر بی جے پی کی ریاستی اور مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسد الدین اویسی

انہوں نے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں پیش آیا واقعہ بربریت کا مظاہرہ ہے۔ اویسی نے اس کے لیے حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پُر امن مظاہرین پر گاڑی چڑھا دینا اور گولی مار دینا ان کی مجرمانہ ذہنیت کا نتیجہ ہے۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ 'تھوڑے دن پہلے ہی مرکزی وزیر اپنی تقریر میں اس کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے دو منٹ لگیں گے اور ویسا ہی ہوا۔'

ایم آئی ایم سربراہ نے کہا کہ اس کے لیے ذمہ دار وزیر اعلیٰ یوگی بھی ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی بھی ہیں، کیوں کہ جب حکومت نے کہا تھا کہ ٹھوک دیں گے تو ٹھوک دینے کا نتیجہ یہی ہے۔ انہوں نے کہا 'یہ انسانیت نہیں حیوانیت ہے۔'

Last Updated : Oct 5, 2021, 6:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.