ETV Bharat / bharat

کرنول حادثہ: وزیر اعلی جگن نے ایکس گریشیا کا اعلان کیا - اردو نیوز آندھراپردیش

وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس حادثہ میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کیلئے فی کس دو لاکھ روپئے اور زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا

کرنول حادثہ۔ایکس گریشیا کا اعلان،جانچ کی ہدایت

author img

By

Published : Feb 14, 2021, 2:08 PM IST

آندھراپردیش میں پیش آئے سڑک حادثہ میں جان بحق افراد کے خاندانوں کے لئے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔

انہوں نے اس حادثہ میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کیلئے فی کس دو لاکھ روپئے اور زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں کے بہتر علاج کی حکام کو ہدایت کی۔

جگن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔اس حادثہ پر انچارج وزیر کرنول پدی ریڈی نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔اسی دوران ریاستی وزیر صحت اے نانی نے کرنول ضلع کلکٹر اور ڈی ایم ایچ او کو فون کرتے ہوئے اس حادثہ کی تفصیلات معلوم کیں۔

واضح رہے کہ آندھراپردیش کے ضلع چتور کے مدن پلی سے درگاہ اجمیر شریف زیارت کیلئے جا رہے لوگوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس خطرناک حادثہ میں 14افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں 8 خواتین، پانچ مرد اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ دیگر چار بچے شدید زخمی ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.