ETV Bharat / bharat

Kunal Kamra Letter to VHP اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کا وشو ہندو پریشد کو چیلنج - کنال کامرا کا وشو ہندو پریشد کو چیلنج

اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے وشو ہندو پریشد کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹیگ شدہ خط میں لکھا کہ 'میں جے شری سیتا رام اور جے رادھا کرشنا بآواز بلند اور فخر سے کہتا ہوں۔ اب اگر آپ واقعی میں بھارت کی اولاد ہو تو گوڈسے مردآباد لکھ کر بھیجیں۔ ورنہ میں سمجھوں گا کہ آپ لوگ ہندو مخالف اور دہشت گردی کے حامی ہیں۔Kunal Kamra writes open letter to VHP

Kunal Kamra writes open letter to VHP after comedian's Gurugram show cancelled
اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کا وشو ہندو پریشد کو چیلنج
author img

By

Published : Sep 11, 2022, 11:00 PM IST

اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے اتوار کو وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کو ایک کھلا خط لکھا، جس میں ناتھو رام گوڈسے کی مذمت کرنے کا چیلنج کیا گیا ہے۔گروگرام میں کنال کامرا کا شو حال ہی میں شدت پسند ہندوں تنظیموں کی دھمکیوں کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔ کامیڈین کامرا، جو ماضی میں کئی مسائل پر بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں، نے خود کو وی ایچ پی سے بڑا ہندو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرا کر اپنی روزی روٹی نہیں کماتے ہیں۔Kunal Kamra writes open letter to VHP

کامرا نے وی ایچ پی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹیگ شدہ خط میں لکھا 'میں جے شری سیتا رام اور جے رادھا کرشنا بلند آواز کے ساتھ ساتھ فخر سے کہتا ہوں۔اب اگر آپ واقعی ہندوستان کی اولاد ہیں تو گوڈسے مردآباد لکھ کر بھیج دیں۔ ورنہ میں سمجھوں گا کہ آپ لوگ ہندو مخالف اور دہشت گردی کے حامی ہیں۔انہوں نے خط میں لکھا ’’مجھے مت بتاؤ کہ تم گوڈسے کو خدا مانتے ہو؟ اگر آپ کو یقین ہے تو پھر میرے شوز کینسل کرتے رہیں۔

مجھے صرف اس بات کی خوشی ہوگی کہ میں نے آپ سے زیادہ ہندو ہونے کا امتحان جیت لیا ہے۔کامرہ نے کہا کہ میں جو بھی کروں اپنی محنت کی روٹی کھاؤں گا کیونکہ آپ سے بڑا ہندو ہونے کے ناطے مجھے لگتا ہے کہ کسی کو ڈرا کر ٹکڑے ٹکڑے کرنا گناہ ہے۔اپنے خط میں کامرا نے دائیں بازو کی تنظیموں سے یہ ثبوت بھی مانگے ہیں کہ وہ اپنے پروگراموں میں ہندو دیوتاؤں کا مذاق اڑاتے ہیں تو ایسا کوئی کلپ مجھے بھی دکھائیں۔میں صرف حکومت کا مذاق اڑاتا ہوں۔ اگر آپ سرکاری ہیں تو میں آپ کے جذبات کو مجروح ہوتے سمجھ سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: Kunal Kamra's Show Cancelled in Gurugram: وشو ہندو پریشد کے احتجاج کے بعد کنال کامرا کا شو منسوخ

33 سالہ کامرا نے یہ بھی کہا کہ وہ کلب کے مالک کو موردِ الزام نہیں ٹھہراتے جس کو اپنے شوز منسوخ کرنے پڑے۔ کامرا نے کہا، تم نے کلب کے مالک کو دھمکی دے کر میرا گرو گرام شو منسوخ کرا دیا۔ میں اسے کیوں قصوروار ٹھہراؤں؟ ان کے پاس چلانے کے لئے ایک ہی کاروبار ہے وہ غنڈوں سے کیسے نمٹے گیں؟ وہ پولیس کے پاس نہیں جا سکتا۔ پولیس خود آپ کے پاس درخواست لے کر آتی ہے۔

غور طلب ہے کہ ہریانہ کے گروگرام میں کامیڈین کنال کامرا کا شو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے کامیڈین کنال کامرا کے شو کو منسوخ کرنے کے لیے گروگرام انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا تھا۔ بتایا گیا کہ کنال کامرا 17 ستمبر کو سیکٹر 29 میں واقع اسٹوڈیو EXO بار میں ایک شو کر رہے ہیں۔ وہ اپنے شوز میں ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑاتے ہیں۔ اس معاملے میں کنال کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔

میمورنڈم میں کہا گیا کہ اس شو کی وجہ سے گروگرام میں کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔ درخواست ہے کہ شو کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، ورنہ بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے کارکنان اس کی مخالفت کریں گے۔ دونوں تنظیموں کے کچھ ارکان نے بھی پنڈال کا دورہ کیا تھا اور انتظامیہ سے شو کو منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔ بار نے 29 اگست کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شو کے وقت اور ٹکٹ کی تفصیلات جاری کیں۔ کنال کو 17 اور 18 ستمبر کو گروگرام کے سیکٹر 29 میں واقع اسٹوڈیو EXO بار میں پرفارم کرنا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.