کولگام: : جنوبی کشمیر کے کولگام میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا، جس میں میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا ہے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت ابو ہرہرہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ہلاک عسکریت پسند کا تعلق ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے بتایا جا رہا ہے۔ وہیں موقع پر سے اسلحہ، گولہ بارود سمیت اے کے رائفل برآمد کیا گیا ہے۔ کشمیر اے ڈی جی پی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ Kulgam Encounter
دو شہریوں سمیت ایک جوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ وہیں انکاؤنٹر کے مقام پر پھنسے 35 اسکولی بچوں کو سکیورٹی فورسز نے بحفاظت نکال لیا۔ دراصل سکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی کہ کولگام کے بٹہ پورہ علاقے میں کچھ عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد علاقے کا محاصرہ شروع کیا گیا اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کھار دار تاروں سے بند کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:۔ Encounter in Kulgam: کولگام انکاؤنٹر میں ایک عام شہری ہلاک
تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ اس دوران دو شہریوں سمیت ایک جوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔وہیں موقع پر پھنسے 35 اسکولی بچوں کو بحفاضت نکال کر اپنے اپنے گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع سے یہ بھی خبر آئی ہے کہ تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں سے آمنا سامنا ہونے پر دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔