ETV Bharat / bharat

Kozhikode Train Fire Case کوزی کوڈ ٹرین آتشزدگی معاملے میں ایک مشتبہ ملزم گرفتار

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 10:51 AM IST

مہاراشٹر میں پولیس نے کوزی کوڈ ٹرین میں مسافروں کو آگ لگانے کے معاملے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

مشتبہ ملزم گرفتار
مشتبہ ملزم گرفتار
  • Kozhikode train fire incident suspect Shahrukh Saifi being handed over to Kerala Police: Maharashtra Police https://t.co/I9r158XKuE

    — ANI (@ANI) April 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کوزی کوڈ: کیرالہ کے کوزی کوڈ ٹرین میں آگ لگانے کے معاملے میں پولیس نے مہاراشٹر سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس پر ایک مسافر پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے کا الزام ہے۔ بتادیں کہ مشتبہ شخص نے کوزی کوڈ ضلع کے ایلاتور کے قریب الاپوزا-کنور ایگزیکٹیو ایکسپریس ٹرین کے ڈی ون ڈبے میں مسافروں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ اس واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے مہاراشٹر اے ٹی ایس کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ سنٹرل انٹیلی جنس اور اے ٹی ایس کی مشترکہ ٹیم نے مہاراشٹر کے رتناگیری سے کوزی کوڈ ٹرین میں آگ لگنے کے واقعہ کے مفرور مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ کیرالہ پولیس کی ایک ٹیم بھی رتناگیری پہنچ گئی ہے اور جلد ہی مشتبہ ملزم کو ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ریلوے پروٹیکشن فورس کے انسپکٹر جنرل ایسوارا راؤ نے کہا کہ وہ کوزی کوڈ ٹرین میں آگ لگائے جانے کے واقعہ کے سلسلے میں حفاظتی خامیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مہاراشٹر پولیس نے بتایا کہ کوزی کوڈ ٹرین آتشزدگی معاملہ میں ایک مشتبہ شخص کو کیرالہ پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے۔ وہیں کیرالہ کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ مہاراشٹر پولیس نے کوزی کوڈ ٹرین معاملے میں مشتبہ شخص کو مہاراشٹر کے رتنا گیری سے گرفتار کیا ہے۔ میں مہاراشٹر حکومت، پولیس اور آر پی ایف اور این آئی اے کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے اسے اتنی جلدی گرفتار کیا۔ بتادیں کہ اس معاملے میں گزشتہ روز ایک مشتبہ شخص کی تلاش میں ریلوے پولیس کے دو افسران نوئیڈا گئے تھے۔ ساتھ ہی این آئی اے کی ٹیم بھی اس معاملے کی جانچ کے لیے کننور گئی تھی۔ وہیں جانچ کے دوران تحقیقاتی ٹیم نے ریلوے ٹریک سے ایک بیگ برآمد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Kozhikode Train Fire ایجنسیوں کو چلتی ٹرین میں مسافروں کو آگ لگانے والے مشتبہ شخص کی تلاش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.