ETV Bharat / bharat

کولکاتا میں منعقد ہونے والا بین الاقوامی کتاب میلہ منسوخ - اردو نیوز

کورونا وائرس کے سبب تاریخی کولکاتا بین الاقوامی کتاب میلہ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 27, 2020, 10:16 PM IST

کورونا وائرس کے درمیان اسڑین نامی وباء کے پھوٹ پڑنے کے سبب پوری دنیا پر ایک بار پھر ایک نئی جان لیوا بیماری کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال کیسز آنے کی رفتار میں یقیناً کمی آئی ہے لیکن خطرہ مکمل طور پر ٹلا نہیں ہے۔ کولکاتا پبلیشس بک اینڈ سیلس گیلڈ کے رکن ابھئے چٹرجی نے کہا کہ آئندہ برس کولکاتا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتاب میلہ کو کورونا وائرس کے سبب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یقیناً اس اعلان سے کتاب میلے سے وابستہ لوگ اور کتابوں کے شوقین افرادکو مایوسی ہوئی ہو گی لیکن موجودہ حالات اس کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

ابھئے چٹرجی نے کہا کہ کولکاتا میں بین الاقوامی کتاب میلہ کا اہتمام سنہ 2021 میں 27 جنوری تا سات فروری کے درمیان کیا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کے خطرے کے سبب اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کے ساتھ طویل میٹنگ کے بعد ہی بین الاقوامی کولکاتا کتاب میلہ کو جنوری 2022 تک کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔

دوسری طرف مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔اس وبأ کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے لیکن تشویش کا باعث یہ ہے کہ مرنے والوں کے فیصد میں کمی نہیں آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.