شیوم ماوی اور لوکی فرگوسن کی خطرناک گیندبازی کے سبب کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے جمعرات کو آئی پی ایل 14 کے 54 ویں میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف 86 رنز کی بھاری جیت درج کی۔ اس کے ساتھ ہی کولکاتہ نے پلے آف میں کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدوں کو مضبوط کیا۔
شارجہ کی سست پچ پر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتہ نے 20 اوورز میں 171 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ جواب میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان کی ٹیم کولکاتہ کی خطرناک گیندبازی کے سامنے ٹک نہیں سکی۔ کولکاتہ نے راجستھان کو 16.1 اوورز میں 85 رنز پر سمیٹ دیا۔
نوجوان بھارتی گیندباز شیوم ماوی اور تجربہ کار لوکی فرگیوسن کولکاتہ کی جیت کے ہیرو رہے۔ انہوں نے مل کر سات وکٹیں حاصل کیں اور راجستھان کی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔
مزید پڑھیں:۔ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے آفیشل کا اعلان کیا
ماوی نے 3.1 اوورز میں 21 رنز دے کر چار اور فرگیوسن نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ ورون چکرورتی اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شیوم ماوی کو ان کی شاندار گیندبازی کے لئے 'پلیئر آف دی میچ' دیا گیا۔
(یو این آئی)