ETV Bharat / bharat

بجٹ 22 - 2021: ریل بجٹ سے مسافروں کی توقعات

صدر رام ناتھ کووند کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد 28 جنوری کو بجٹ اجلاس کا آغاز ہوا تھا۔

اقتصادی بجٹ 2021-22: ریل بجٹ سے قبل مسافروں کی رائے

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 7:57 AM IST

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن 2021-22 کے اقتصادی بجٹ کے ساتھ یکم فروری کو ریلوے بجٹ پیش کرنے جارہی ہیں۔ ریلوے بجٹ پیش کیے جانے سے قبل عوام کی کیا رائے ہے اس بارے میں ہمارے نامہ نگاروں نے ان سے بات چیت کی۔

اقتصادی بجٹ 2021-22: ریل بجٹ سے قبل مسافروں کی رائے

ہر سال کی طرح اس سال بھی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن یکم فروری کو 2021-22 کا اقتصادی بجٹ پیش کریں گی، اگرچہ معاشرے کے ہر طبقے کو اس بجٹ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں لیکن جب بات ریلوے مسافروں کی ہوتی ہے تو اس میں لوگوں کی مختلف رائے شامل ہوتی ہے۔

ریلوے سفر کے دوران بینادی سہولیات جیسے سکیورٹی کے پختہ انتظامات، کھانے پینے کی معقول سہولیات سمیت ٹکٹ کی فراہمی اور کنفرم ٹکٹ کی دستیابی اہم مسائل ہیں جو مسافروں کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

نامہ نگار نے جب نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کچھ مسافروں سے بات کی تو ان میں سے متعدد مسافروں نے ریلوے کی موجودہ سہولیات کو بہتر بنانے کی بات کہی جبکہ کچھ اضافی سہولیات بھی چاہتے ہیں۔

اس میں ٹریک کی دیکھ بھال اور اس میں اضافے کے علاوہ ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.