ETV Bharat / bharat

کریباتی نئے سال کا استقبال کرنے والا پہلا ملک تو آخری ملک کون سا ہے؟

New Year Celebrations وسطی بحرالکاہل میں واقع جمہوریہ کریباتی سب سے پہلے نئے سال 2024 کا خیرمقدم کرنے والا جزیرہ ہے۔ کیونکہ یہاں کا ٹائم زونز دنیا کے تمام ممالک سے آگے ہے، جبکہ نیا سال منانے والا آخری ملک امریکن ساموا ہے جو بھارتی وقت کے مطابق ایک جنوری 2024 کو شام ساڑھے چار بجے نئے سال کا جشن منائے گا۔

kiribati becomes first nation to welcome 2024
کریباتی نئے سال کا استقبال کرنے والا پہلا ملک ہے تو آخری ملک کون سا ہے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 10:16 PM IST

Updated : Jan 1, 2024, 6:59 AM IST

حیدرآباد: جہاں دنیا بھر میں لوگوں نے نئے سال کا جشن منایا، وہیں جمہوریہ کریباتی، وسطی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ ہے، وہ اور دیگر ملکوں سے پہلے ہی نئے سال 2024 کا خیرمقدم کر چکا ہے کیونکہ یہ ٹائم فریم کے معاملے میں دنیا کے تمام ممالک سے آگے ہے۔ اس کی مستقل آبادی 2020 کی مردم شماری کے مطابق 119,000 سے زیادہ ہے۔

بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 3:30 بجے کریباتی میں آج نئے سال کا آغاز ہوگیا، جو دنیا کی دیگر ممالک سے بہت آگے ہے۔ جیسا کہ زیادہ تر ممالک 2023 سے 2024 کی جانب منتقل ہونے کے لیے بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں، وہیں کریباتی پہلے ہی نئے سال میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ اس جزیرہ کے لیے ستم ظریفی ہے کیونکہ اس جزیرہ کے متعلق خبریں صرف اور صرف نئے سال کے آغاز کے وقت ہی مل پاتی ہے۔

وہیں نیا سال منانے والا آخری ملک امریکن ساموا ہے، یہ صرف 45,000 آبادی والا ملک ہے جو نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں 2,600 کلومیٹر اور ہوائی سے 3,500 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

ساموا کے بعد نئے سال کی تقریبات مغرب کی طرف سفر کرتی ہے جس میں فجی، آسٹریلیا، جاپان اور جنوبی کوریا اگلے سال 2024 کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں 38 مختلف ٹائم زونز ہیں جس کی وجہ سے تمام ممالک کو نئے سال میں منتقل ہونے میں 26 گھنٹے لگتے ہیں۔

بھارتی وقت کے مطابق 2024 میں داخل ہونے والے ممالک کا ٹائم فریم

  • کریباتی : 3:30 پی ایم
  • نیوزی لینڈ : 4:30 پی ایم
  • فِجی (روس کا چھوٹا علاقہ) : 5:30 پی ایم
  • آسٹریلیا کا بیشتر حصہ : 6:30 پی ایم
  • جاپان، جنوبی کوریا: 8:30 پی ایم
  • چین، ملائشیا، سنگاپور، ہانگ کانگ، فلپائن: 9:30 پی ایم
  • تھائی لینڈ، ویتنام، کمبوڈیا: 10:30 پی ایم
  • بھارت، سری لنکا: 12:00 ( 31 دسمبر)

مذکورہ ممالک بھارتی وقت کے مطابق 31 دسمبر کو ہی نئے سال کا آغاز کرتے ہیں اور نیچے دیئے گئے ممالک 1 جنوری 2024 میں نئے سال کا جشن منائیں گے۔

  • متحدہ عرب امارات، عمان، آذربائیجان: 1:30 اے ایم
  • یونان، جنوبی افریقہ، قبرص، مصر، نمیبیا: 3:30 اے ایم
  • جرمنی، فرانس، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز، مراکش، کانگو، مالٹا: 4:30 اے ایم
  • برطانیہ، آئرلینڈ، پرتگال: 5:30 اے ایم
  • برازیل، ارجنٹائن، چلی: 8:30 اے ایم
  • پورٹو ریکو، برموڈا، وینزویلا، یو ایس ورجن آئی لینڈ، برٹش ورجن آئی لینڈ: 9:30 اے ایم
  • یو ایس ایسٹ کوسٹ (نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، وغیرہ)، پیرو، کیوبا، بہاماس: 10:30 اے ایم
  • میکسیکو، کینیڈا کے کچھ حصے اور امریکہ: 11.30 اے ایم
  • یو ایس ویسٹ کوسٹ (لاس اینجلس، سان فرانسسکو، وغیرہ) 1.30 پی ایم
  • ہوائی، فرانسیسی پولینیشیا: 3.30 پی ایم
  • امریکن ساموا: 4.30 پی ایم

Last Updated : Jan 1, 2024, 6:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.