ETV Bharat / bharat

Firing Incident in Meghalaya کھڑگے نے میگھالیہ میں فائرنگ کے واقعہ میں چھ لوگوں کی موت پررنج و غم کا اظہار کیا - کھڑگے نے لوگوں کی موت پررنج و غم کا اظہار کیا

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بدھ کو میگھالیہ کے مغربی جینتیا ہلز ضلع کے مکروہ گاؤں میں فائرنگ کے واقعہ میں چھ لوگوں کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس صدر نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی۔ یاد رہے کہ منگل کی صبح میگھالیہ کے گاؤں کے لوگوں اور آسام پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس میں میگھالیہ کے پانچ شہریوں اور آسام کے ایک فارسٹ گارڈ سمیت چھ افراد ہلاک اور دو شہری شدید زخمی ہوگئے تھے۔Assam Meghalaya Border Clash

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 23, 2022, 4:53 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بدھ کو میگھالیہ کے مغربی جینتیا ہلز ضلع کے مکروہ گاؤں میں فائرنگ کے واقعہ میں چھ لوگوں کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ Assam Meghalaya Firing Incident

کھڑگے نے ٹویٹ کیا، 'آسام-میگھالیہ سرحد پر فائرنگ کا واقعہ جس میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے، انتہائی افسوسناک ہے۔' بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت نارتھ ایسٹ ڈیموکریٹک الائنس (این ای ڈی اے) کو نشانہ بناتے ہوئے، کھڑگے نے کہا، 'بی جے پی کا این ای ڈی اے اتحاد ناکام رہا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ دونوں ریاستوں کے درمیان سرحدی تنازعہ کو حل کر لیں، اس سے پہلے کہ حالات مزید سنگین ہو جائیں۔ کانگریس صدر نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی۔ منگل کی صبح میگھالیہ کے گاوں کے لوگوں اور آسام پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس میں میگھالیہ کے پانچ شہریوں اور آسام کے ایک فارسٹ گارڈ سمیت چھ افراد ہلاک اور دو شہری شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: Assam Meghalaya Border Clash آسام میگھالیہ سرحد پر جھڑپ میں متعدد افراد ہلاک

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.