ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے 3،458 قیدیوں کو معاف کر دیا ہے۔ ایران نیوز ایجنسی نے یہ رپورٹ دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے عدالتی نظام کے سربراہ کی تجویز پر مسٹر خامنہ ای نے پیغمبر اسلام اور چھٹے امام جعفر الصادق کی سالگرہ کے موقع پر قیدیوں کو معافی کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
Coronavirus Vaccine: خامنہ ای نے ایران کا تیار کردہ کووڈ ٹیکہ لگوایا
قابل ذکر ہے کہ ایران میں عام طور پر مذہبی تعطیلات اور اہم تقریبات پر معافی دینے کا رواج ہے۔
یو این آئی