ETV Bharat / bharat

Khalid Masood National President Of RLD Minority Cell خالد مسعود کو راشٹریہ لوک دل اقلیتی سیل کا قومی صدر نامزد کیا گیا - راشٹریہ لوک دل اقلیتی سیل کے قومی صدر

راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر چودھری جینت سنگھ نے خالد مسعود کو راشٹریہ لوک دل اقلیتی سیل کا قومی صدر نامزد کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں نوجوان، کسان اور مسلمان سب پریشان ہیں۔ ملک میں عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ساتھ ہی مہنگائی آسمان چھو رہی ہے، جس کے سبب عام لوگ پریشان ہیں۔ Khalid Masood National President Of RLD Minority Cell

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 23, 2022, 8:34 PM IST

علی گڑھ: راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن جینت چودھری کے ذریعے خالد مسعود کو لوک دل اقلیتی سیل کا قومی صدر نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل خالد مسعود راشٹریہ چھاتر لوک دل کے قومی صدر، یووا لوک دل کے قومی صدر، آر ایل ڈی ویسٹ کے ریاستی صدر، حکومت اترپردیش میں وزیر مملکت اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلبہ یونین کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔Khalid Masood National President Of RLD Minority Cell

آر ایل ڈی کے اقلیتی سیل کے قومی صدر خالد مسعود نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو تنقیدکا نشانہ بنایا۔ انہوں نے راشٹر یہ لوک دل کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن جینت چودھری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قومی صدر نے مجھ پر جس طرح کا اعتماد ظاہر کیا ہے، میں اس پر قائم رہوں گا اور میں 2022 کے لوک سبھا انتخابات میں راشٹریہ لوک دل کو مضبوط کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ لوک دل کسانوں اور مزدوروں کے ساتھ ہے۔

خالد مسعود کو راشٹریہ لوک دل اقلیتی سیل کا قومی صدر نامزد کیا گیا

مزید پڑھیں:۔ اے ایم یو طلبا یونین کے سابق صدر خالد مسعود راشٹریہ لوک دل میں شامل

انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں نوجوان، کسان، مسلمان سب پریشان ہیں۔ ملک کا امن و امان خراب ہے۔ عصمت دری بڑھ رہی ہے اور ساتھ ہی مہنگائی آسمان چھو رہی ہے، جس کے سبب عام لوگ پریشان ہیں۔ حکومت نے باورچی خانہ تک میں مہنگائی کی آگ لگا دی ہے۔ بچوں کے اسکول بیگ، آٹا، پنیر اور دہی پر جی ایس ٹی لگا دی ہے۔ وہیں اسکول کی اسٹیشنری بھی مہنگی ہو گئی ہے، ایسے میں عوام پریشان ہے۔ راشٹریہ لوک دل جلد ہی مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی راشٹریہ لوک دل ہر ضلع میں اقلیتی سیل کے عہدیداران کی تقرری کرے گی تاکہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاری مضبوطی کے ساتھ کی جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.