ETV Bharat / bharat

اجمیر: مفتی سید فردان چشتی کا خادموں کی جماعت نے استقبال کیا - خادموں کی انجمن کے سابق صدر سید غلام کبریا چشتی

خادموں کی انجمن کے سابق صدر سید غلام کبریا چشتی کی زیر صدارت می منعقد تقریب میں دینی اور دنیاوی علم کے تعلق سے امت رسول کی خدمات کس طرح انجام دی جانی چاہیے، اس پر زور دیا گیا۔

خادم مفتی سید فردان چشتی کا خادموں کی جماعت نے استقال کیا

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 12:40 PM IST

Updated : Oct 2, 2021, 5:02 PM IST

خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کے خادموں کی نوجوان نسل میں عالم دین کی تعداد بڑھنے لگی ہے، مصر کے جامعہ ازہر یونیورسٹی کے امتحانات میں عالمی سطح پر 11ویں درجے پر فائز ہوئے اجمیر درگاہ کے خادم مفتی سید فردان چشتی کا خادموں کی جماعت انجمن سید زادگان کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

گل پوشی اور دعاؤں کے ذریعہ ان استقبال کیا گیا۔ درگاہ کے بزرگ خادم، علماء کرام اور دانشوروں کی موجودگی میں درگاہ کے اطراف میں "علم کی اہمیت" کے موضوع پر پروگرام منعقد کیا گیا۔

خادم مفتی سید فردان چشتی کا خادموں کی جماعت نے استقال کیا

خادموں کی انجمن کے سابق صدر سید غلام کبریا چشتی کی زیر صدارت میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں دینی اور دنیاوی علم کے تعلق سے امت رسول کی خدمات کس طرح انجام دی جانی چاہیے اس پر زور دیا گیا۔

جامعہ ازہر سے مفتی کا کورس مکمل کرکے فارغ ہونے والے اجمیر درگاہ میں نوجوان نسل کے درجن بھر سے زیادہ مفتی شامل ہیں۔

درگاہ میں ہوئے استقبالیہ پروگرام سے عالم، فاضل اور علماے کرام کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ اجمیر: خواجہ معین الدین چشتی اور ان کی خدمات پر دو روزہ تقریب کا انعقاد

پروگرام میں انجمن سید زادگان کے صدر سید معین حسین چشتی اور سیکرٹری حاجی سید واجد حسین انگارہ، سید عمران چشتی، سید افشان چشتی اور دیگر لوگ موجود رہے۔

Last Updated : Oct 2, 2021, 5:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.