ETV Bharat / bharat

کیرالہ میں نئے معاملات کی بنیاد پر لاک ڈاون نافذ کیا جائےگا - کیرل کی خبریں

کیرالہ کی وزیر صحت وینا جاج نے کورونا وائرس کے موجودہ پروٹوکول میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون 1000کی آبادی والے علاقہ میں انفیکشن کے معاملات کی بنیاد پر لگایا جائے گا۔

کیرالہ میں نئےمعاملات کی بنیاد پر لاک ڈاون نافذ کیا جائےگا

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 10:24 PM IST

کیرالہ کی وزیر صحت وینا جاج نے بدھ کو اسمبلی میں کہاکہ جن علاقوں میں ایک ہزار لوگوں میں سے دس سے زیادہ لوگ کورونا پازیٹیو ملیں گے ان علاقوں میں لاک ڈاون لگایا جائے گا۔

جارج نے کورونا وائرس کے موجودہ پروٹوکول میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون 1000کی آبادی والے علاقہ میں انفیکشن کے معاملات کی بنیاد پر لگایا جائے گا۔

لاک ڈاون کی نئی حکمت عملی پازیٹیویٹی شرح (ٹی پی آر) نظام کو ترمیم کرکے آبادی گروپوں کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تیسرے لاک ڈاون والے علاقوں کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں دکانیں ہفتہ میں چھ دن صبح سات بجے سے بارہ بجے تک کھلی رہ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کہیں آپ کا بچہ بھی کرونا پھیلانے کا باعث تو نہیں بن رہا؟

وزیر صحت نے گاہکوں سے خریداری کرتے وقت مقررہ دوری یقینی بنانے کی گزار ش کی۔ انہوں نے کہاکہ دکانوں پر آنے والے لوگوں کو کورونا وائرس کا کم از کم ایک ٹیکہ لگا ہونا چاہئے یا 72گھنٹے پہلے جاری کی گئی کورونا کی منفی رپورٹ ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ 15اگست کو یوم آزادی اور 22 اگست کو اونم کا تہوار ہونے کی وجہ سے سنیچر اور اتوارکوبند نہیں رہے گا۔ پوجا کے مقامات پر چالیس لوگوں سے زیادہ لوگوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ شادی تقریب اور آخری رسومات کے موقع پر زیادہ سے زیادہ 20لوگ جمع ہوسکتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.