ریاست کیرالہ کے ایک عاشق نے معشوقہ کو دنیا والوں کی نظروں سے چھپا کر دس سالوں تک اپنے گھر میں رکھا اور کسی کو اس کی بھنک تک نہیں لگی۔
دراصل کیرالہ کے ضلع پلکاڑ کے ایک گاؤں سے دس سال قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہوی کشوری نام کی لڑکی اپنے عاشق کے گھر پر ملی۔
گذشتہ دس سالوں سے وہ اپنے عاشق کے گھر کے ایک کمرہ میں رہ رہی تھی۔
اس معاملہ کی جانکاری لڑکے کے گھر والوں کو بھی نہیں تھی۔ حالانکہ معشوقہ کا مکان عاشق کے گھر کے قریب ہی ہے۔ لڑکی کے گھر والوں کو بھی اس کی بھنک نہیں لگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کشوری نام کی لڑکی فروری 2010 میں نمورہ پولیس تھانہ حلقہ سے غائب ہوئی تھی اور اس وقت اس کی عمر 18 سال تھی۔
گمشدگی کی رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس گمشدہ کشوری کی تلاش کی۔ تاہم اس کا پتہ لگانے میں ناکام رہی۔
پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ لڑکی کے عاشق کا مکان اس کے گھر سے بے حد نزدیک ہے۔ وہ فروری 2010 سے مارچ 2021 تک اپنے عاشق کے ساتھ رہ رہی تھی۔
پولیس کے مطابق کارکٹوپارمب گاؤں کے ایک کمرہ میں رہ رہی کشوری کی دیکھ بھال اس کا عاشق گذشتہ دس سالوں سے کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق معشوقہ رات میں کمرے کی کھڑکی سے باہر نکل جاتی تھی۔ جو کے دن کے اوقات میں بند رہتا تھا۔ اس کمرہ میں بیت الخلا کا بھی انتظام نہیں تھا۔
کشوری کا عاشق اسے کھانا پانی سمیت ضروریات کی ساری چیزیں مہیا کرا کے باہر سے کمرہ بند کر دیتا تھا۔
لڑکی کا عاشق تین ماہ قبل اچانک لاپتہ ہوگیا ۔ اس کے بعد اس کے بھائی نے دونوں کا پتہ لگایا۔ دوران تفتیش اس معاملہ کا پتہ چلا کہ دونوں نمورا کے نزدیک گاؤں وتھان سوری گاوں میں ایک کرایہ کے مکان میں رہ رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ لڑکی کو اس کے عاشق کے ہمراہ رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔ کیونکہ لڑکی نے عاشق کے ساتھ رہنے کی خواہش ظاہر کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس سالوں سے لڑکی اپنے عاسق کے ساتھ رہ رہی تھی اور لڑکے کے اہل خانہ کو اس کی بھنک بھی نہ لگی۔
حالانکہ ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ ساری جانکاری رشتہ داروں سے ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملہ کی جانچ کی جائے گی۔