کیرالہ ہائی کورٹ مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں گرفتار سابق ایم ایل اے اور کیرالہ کے سینئر لیڈر پی سی جارج کی طرف سے دائر درخواست پر غور کرے گی، جس میں ترووننت پورم فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔اس حکم کے تحت یکم مئی کو ان کی ضمانت منسوخ کر دی گئی تھی۔PC George's Hate Speech Case
قابل ذکر ہے کہ جارج نے 30 اپریل کو اننت پوری ہندو مہا سمیلن میں مسلمانوں کے خلاف تقریر کی تھی۔ اس معاملے میں گرفتار ہونے کے بعد انہوں نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ کا رخ کیاہے، جس میں مجسٹریٹ کورٹ کے ذریعہ بدھ کو ان کی ضمانت منسوخ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیاگیاتھا۔ہائی کورٹ آج اس معاملے پر غور کرے گی۔ اس سے قبل بھی ہائی کورٹ نے ارناکول ضلع کے وینالامیں واقع مندر میں تہوار کے دوران کئے گئے قابل اعتراض ریمارکس کے معاملے میں انہیں پیشگی ضمانت دی تھی۔
یواین آئی