ETV Bharat / bharat

Road Accident in Kerala کیرالہ میں ٹورسٹ بس حادثے کا شکار، نو افراد ہلاک - kerala bus accident

پولیس نے بتایا کہ ٹورسٹ بس میں 42 طلبا اور پانچ اساتذہ سوار تھے۔ 47 مسافروں میں سے 9 افراد ہلاک جب کہ 36 لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حادثہ جمعرات کی صبح 12 بجے کے بعد پیش آیا۔ Road Accident In Kerala

کیرالہ میں ٹورسٹ بس حادثہ کا شکار
کیرالہ میں ٹورسٹ بس حادثہ کا شکار
author img

By

Published : Oct 6, 2022, 9:35 AM IST

Updated : Oct 6, 2022, 10:02 AM IST

وڈاکانچیری: ریاست کیرالہ کے ضلع وڈاکانچیری میں ایک سڑک حادثہ پش آیا ہے، جس میں نو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جمعرات کو ارناکولم کے باسیلیوس علاقے سے ایک سیاحتی بس اسکولی طلبا کو لے جارہی تھی۔ اس دوران وہ کے ایس آر ٹی سی کی بس سے ٹکرا گئی جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں نو افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے ہیں۔ Kerala: 9 killed including children in tourist-KSRTC bus crash in Palakkad

پولیس نے بتایا کہ ٹورسٹ بس میں 42 طلباء اور پانچ اساتذہ سوار تھے۔ 47 مسافروں میں سے 36 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حادثہ جمعرات کی صبح 12 بجے کے بعد پیش آیا۔ کے ایس آر ٹی سی بس میں 49 مسافر سوار تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں کے ایس آر ٹی سی بس کا ایک مسافر اور ایک ٹیچر شامل ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Jalpaiguri 7 People Killed جلپائی گوڑی میں وسرجن کے دوران سات افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

ٹورسٹ بس میں مار باسیلیوس اسکول کا ایک گروپ سوار تھا، جو اوٹی کی سیر پر گیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس کی رفتار تیز تھی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب کے ایس آر ٹی سی کی بس اور ٹورسٹ بس میں ٹکر ہوئی۔ فائر فورس یونٹ اور مقامی لوگ ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ وڈاکانچیری انجمورتی منگلم میں پیش آیا۔ سیاحوں کی بس جو تیز رفتاری سے آئی تھی کے ایس آر ٹی سی بس کے عقبی حصے سے ٹکرا گئی اور اُلٹ کر دلدل میں جاگری۔

Last Updated : Oct 6, 2022, 10:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.