ETV Bharat / bharat

Rahul Disqualified مُلک کو مغرور، ڈکٹیٹر اور کم پڑھے لکھے شخص سے بچانا ہوگا، کیجریوال - راہل گاندھی کی رکنیت ختم

کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد ملک میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ راہل گاندھی پر کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا ہے۔

کیجریوال
کیجریوال
author img

By

Published : Mar 24, 2023, 6:22 PM IST

نئی دہلی: مودی سرنام کیس میں کانگریس رہنما راہل گاندھی کی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل رہی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی اس معاملے پر مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ جمعہ کو انہوں نے دہلی اسمبلی میں اور اسمبلی کے باہر وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔کیجریوال نے کہا کہ ملک کو کم پڑھے لکھے وزیر اعظم سے بچانا ہوگا۔

کیجریوال نے کہا کہ راہول گاندھی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ یہ ملک کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ہم عدالت کے حکم کا احترام کرتے ہیں۔ جس طرح سے ان کی رکنیت منسوخ کی گئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حکومت خوفزدہ ہے۔ یہ ملک کے لیے خطرناک ہے۔ وہ ملک میں ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں کہ ملک میں ایک ہی لیڈر ہو۔ اسے آمریت کہتے ہیں۔

  • लोक सभा से राहुल गांधी जी का निष्कासन चौंकाने वाला है। देश बहुत कठिन दौर से गुज़र रहा है। पूरे देश को इन्होंने डरा कर रखा हुआ है। 130 करोड़ लोगों को इनकी अहंकारी सत्ता के ख़िलाफ़ एकत्र होना होगा।

    — Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) March 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مودی حکومت برطانوی حکومت سے زیادہ خطرناک ہے: اروند کیجریوال نے کہا کہ میں ملک کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ یہ ہندوستان سب کا ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے آزادی کی جنگ لڑی۔ پی ایم مودی کی قیادت میں آج کی حکومت برطانوی حکومت سے زیادہ خطرناک ہے۔ سب کو ساتھ رہنا ہوگا ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹیاں اہم نہیں ہیں۔ ایک آٹو رکشہ ڈرائیور ڈرتا ہے کہ کہیں وہ گرفتار نہ ہو جائے۔ مودی نے 130 کروڑ لوگوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔ ہم خوف میں کیوں جییں؟ عدالتیں، جج، میڈیا والے خوفزدہ ہیں۔ ملک اور 130 کروڑ لوگوں کو ایک ساتھ ہونا ہے۔ سب کو اکٹھا ہونا ہے۔ ملک کو ایک ڈکٹیٹر، ایک انا پرست اور ایک ناخواندہ وزیر اعظم سے بچانا ہے۔

بہت بزدل نکلے: یجریوال نے دہلی اسمبلی میں کہا کہ ان لوگوں نے ملک کی کیا حالت کر دی ہے۔ ابھی راہل گاندھی کی رکنیت ختم کردی۔ تم لوگ بہت بزدل نکلے۔ ہندوستان کی تاریخ میں اگر کوئی سب سے زیادہ کرپٹ، کم تعلیم یافتہ وزیر اعظم رہا ہے تو وہ موجودہ وزیر اعظم ہے۔ ان کی وجہ سے حکومت نہیں چلتی۔ اس کی انا ساتویں آسمان پر ہے۔ صبح سے شام کسی نہ کسی کو جیل بھیجتے ہیں، کس کی رکنیت منسوخ کردیتے، بس یہی چلتا ہے۔ میں بی جے پی کے تمام لوگوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ نریندر مودی کی قیادت میں آج ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جو لوگ ملک کو بچانا چاہتے ہیں وہ بی جے پی چھوڑ دیں۔

مزید پڑھیں:Rahul Gandhi Disqualified As MP کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ تیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.