دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط تحریر کرکے راجدھانی دہلی کو بجلی کی سپلائی کرنے والے بجلی پلانٹوں کے لئے کافی کوئلہ اور گیس دینے کے لئے وزیراعظم کے دفتر سے مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے۔
کیجریوال نے سنیچر کو کہاکہ دہلی کو بجلی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میں ذاتی طورپر گہری نظر رکھ رہا ہوں۔ ہم اس سے بچنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ اس درمیان میں نے عزت ماب وزیراعظم کو خط لکھ کر ان کی ذاتی مداخلت کی مانگ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی پلانٹوں میں اگست ستمبر کے مہینے سے کوئلے کی کمی ہونے لگی ہے لیکن اب بحران بڑھ گیا ہے۔ وزیراعظم کو لکھے گئے خط کے مطابق دہلی کو بجلی کی سپلائی کرنے والے این ٹی پی سی دادری 2پلانٹ میں ایک دن کا کوئلہ باقی ہے۔ اسی طرح جھجر، ڈی وی سی(سی ٹی پی ایس) میں ایک دن کا کوئلہ باقی ہے جبکہ میزیا پلانٹ میں کوئلہ ختم ہوچکا ہے۔ سنگرولی پلانٹ میں چار دن کا کوئلہ باقی ہے۔
مزید پڑھیں:
اتراکھنڈ میں حکومت بننے پر مفت بجلی دیں گے: کیجریوال
انہوں نے کہاکہ کوئلہ کے بحران کو حل نہیں کیا گیا توضروری خدمات پر اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔
یو این آئ