حیدرآباد: مصنف ہمانشو شرما، جو اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کو ڈیٹنگ کر رہے تھے نے فلم ’کیداراتھ‘ کی مصنفہ کنیکا ڈھلن کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔
اس خوشخبری کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کنیکا نے منگنی کی تقریب کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
بتادیں کہ یہ خبر فوراً وائرل ہوگئی جس کے بعد تاپسی پنو، سونل چوہان، امیت شرما سمیت دیگر مشہور شخصیات نے دونوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔
اہم بات یہ ہے کہ ہمانشو اور سوارا کا 2019 میں بریک اپ ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق ہمانشو شادی کے لئے تیار نہیں تھے جس کی وجہ سے ان دونوں کے تعلقات ٹوٹ گئے اور دونوں نے الگ الگ راستے چنُ لیے۔
یہاں اس بات کا بھی ذکر ضروری ہے کہ کنیکا نے اپنے فلمساز شوہر پرکاش کوولالمڑی سے سال 2017 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی لیکن اس کی خبر سنہ 2019 میں سامنے آئی۔