ETV Bharat / bharat

Yasin Malik Sentence: یاسین ملک کو عمر قید کی سزا - یاسین ملک تازہ خبر

ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں قصوروار کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملِک کو این آئی اے کورٹ نے سزا سنائی ہے۔ کورٹ نے یاسین ملک کو دو مقدمات میں عمر قید کی سزا کے علاوہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ Yasin Malik gets life imprisonment in terror funding case

kashmiri-separatist-leader-yasin-malik-gets-life-imprisonment-in-terror-funding-case
یاسین ملک کو عمر قید کی سزا
author img

By

Published : May 25, 2022, 6:32 PM IST

Updated : May 25, 2022, 8:24 PM IST

نئی دہلی: ٹیرر فنڈنگ معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے بدھ کو جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ اور کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی۔ مَلِک کو سخت سکیورٹی کے درمیان نئی دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا گیا۔ تاہم مختلف وجوہات بنا پر تاخیر کے بعد ملک کو عدالت نے دو عمر قید کی سزا کے علاوہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

یاسین ملک کو عمر قید کی سزا

جہاں ایک طرف این آئی اے نے ملک کے لیے ائی پی سی کی دفعہ 121 کے تحت موت کی سزا کی مانگ کر رہے تھے، وہیں سرینگر میں اُن کے آبائی علاقے مائسمہ میں ملک کی رہائی کے لیے احتجاج بھی ہوئے۔ اس دوران پتھر بازی کے واقعات بھی ہوئے۔ حالات کو قابو کرنے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔ فیصلہ آنے کے بعد علاقے میں ابھی بھی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے اور مائسمہ جانے والی تمام سڑکوں کو خاردار تاروں اور بریکیڈ سے بند کر دیا گیا ہے۔

یاسین ملک کو عمر قید کی سزا

وہیں آج سرینگر کے مختلف علاقوں بشمول یاسین ملِک کے رہائشی علاقے مائسمہ میں ہڑتال جیسی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔ سکیورٹی کی بھاری نفری شہر سرینگر کے حساس علاقوں میں تعینات کی گئی ہے۔ سرینگر کے مختلف علاقوں میں دکانیں بند ہیں۔ عوام کی آمد و رفت اور سڑکوں پر نقل و حرکت بہت کم دکھائی دے رہی ہے۔ اس پیچ مائسمہ مین یاسین ملک کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی ہوئے۔ وہیں نوجوانوں نے فورسز پر پتھر بازی کی ہے۔ فروسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔کشمیر میں مواصلاتی کمپنوں نے موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہیں، تاہم انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ Yasin Malik Sentence

واضح رہے کہ خصوصی جج پروین سنگھ نے 19 مئی کو ملک کو قصوروار قرار دیا تھا اور این آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان کی مالی صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ جرمانے کی رقم کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکے۔

قبل ازیں 10 مئی کو ملک نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد نہیں کر رہے ہیں جن میں یو اے پی اے کی دفعہ 16 (عسکریت پسند ایکٹ)، 17 (عسکریت پسندی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا)، 18 (عسکریت پسندانہ کارروائی کی سازش) اور 20 (عسکریت پسند ہونا) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آئی پی سی کی دفعہ 120-B (مجرمانہ سازش) اور 124-A (غداری) بھی ملک پر عائد ہے۔

عدالت نے اس دوران کشمیری علیٰحدگی پسند رہنماؤں بشمول فاروق احمد ڈار عرف بٹا کراٹے، شبیر شاہ، مسرت عالم، محمد یوسف شاہ، آفتاب احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، نعیم خان، محمد اکبر کھانڈے، راجہ معراج الدین کلوال، بشیر احمد بھٹ، ظہور احمد شاہ وٹالی، عبدالرشید شیخ اور نیول کشور کپور کے خلاف باضابطہ طور پر الزامات طے کیے تھے۔ چارج شیٹ لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے خلاف بھی دائر کی گئی تھی، جنہیں اس کیس میں اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : May 25, 2022, 8:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.